تازہ ترین

جمعرات، 14 جنوری، 2021

مسلم تنظیمیں اور پی ایف آئی

مکرمی:کئ تنازعات میں پی ایف آئ کا نام آنے سے کئ مسلم جماعتوں نے بھی اس کی مخالفت شروع کر دی ہے۔ان میں آل انڈیا صوفی سجادہ نشیں کونسل کا نام سرفہرست ہے۔صوفی سجادہ نشیں کے قومی کورڈینیٹر سید عبدالقادر وحید پاشا نے حال ہی میں حیدرآباد میں پی ایف آئی ممبران کے خلاف پولیس شکایت درج کرائی




۔پاشا نے اپنی شکایت میں پی ایف آئی کے رکن فاضل اور ان کے ساتھیوں پر دھمکی اور بلیک میلینگ کا الزام لگایا۔ان کی شکایت کے مطابق 9اکتوبر 2020کو فاضل اور ان کے ساتھیوں نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی۔سید پاشا نے بتایا کہ اس کی وجہ ایک اخبار اعتماد میں شائع ایک خبر ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئ ملک کا ماحول خراب کر رہی ہیں


۔اس خبر میں یہ بھی لکھا تھا کہ صوفی کونسل صوفی خیالات کو بڑھاوا دیتی ہے،جس کا مقصد شانتی،آپسی بھائ چارہ اور حب وطن کو بڑھانا ہے جبکہ پی ایف آئی سلفی خیالات کو بڑھاوا دیتی ہے۔اس خبر سے خود کو سیکولر کہنے والی ایس ڈی پی آئ اور پی ایف آئی کو پریشانی ہوئی ۔بہرحال حیدرآباد پولیس اپنا کام کرے گی لیکن ملک کے لوگوں کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔


شفیق الرحمٰن 

نئ دہلی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad