تازہ ترین

اتوار، 3 جنوری، 2021

سعودی عرب نے سرحدیں کھول دیں، بین الاقوامی پروازیں آج سے بحال

 ریاض ۔(یو این اے نیوز 3جنوری 2021)سعودی عرب نے آج اتوار سے اپنی سرحدیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے نیز بین الاقومی پروازیں بھی بحال کردی ہیں۔




سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کی نئی شکل کے باعث ملک کی تمام سرحدیں نیز فضائی پروازیں ایک ہفتہ کے لیے بند کردی گئی تھیں‘۔


’بعد ازاں 27 دسمبرکو اس میں مزید ایک ہفتے کی توسیع دی گئی تھی جو آج اتوار 3 جنوری کو ختم ہو رہی ہے‘۔


وزارت نے کہا ہے کہ ’صحت حکام کی جائزہ رپورٹ کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرحدیں بند کرنے کے فیصلے میں مزید توسیع کی ضرورت نہیں رہی‘۔اس بنا پر آج اتوار صبح 11 بجے سے تمام سرحدیں کھولنے کے ساتھ بین الاقوامی پروازیں بحال کی جارہی ہیں،۔

(عرب اردو نیوز)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad