تازہ ترین

پیر، 11 جنوری، 2021

ایس پی لیڈر اعظم خان نے صدر جمیعۃ علماء جون پور (حلقہ مانی کلاں ) کے مولانا عمران خان سے کی خصوصی ملاقات !

جون پور ۔(یو این اے نیوز 11جنوری 2021) ریاست اترپردیش کے مشرقی  ضلع جونپور کے رہائشی سماج وادی پارٹی اقلیتی سیل کے ریاستی صدر محمد اعظم خان نے اتوار کے روز جمیعۃ علماء حلقہ مانی کلاں جون پور کے صدر  مولانا عمران خان  کی رہائش گاہ پر اپنے درجنوں رضاکاروں کے ساتھ  پہنچ کر خصوصی ملاقات کی .



اس ملاقات کے موقع پر وہاں پر موجود لوگوں کے بیچ ملک میں اقلیتی طبقہ کے ساتھ ہورہی نا انصافی کے تعلق سے  مولانا عمران خان نے ایس پی لیڈر اعظم خان سے گفتگو کی ،اعظم خان کی گرفتاری سے لیکر این آر سی اور دیگر اہم موضوعات پر بھی اس ملاقات کے دوران گفتگو ہوئی ،یہ ملاقات تقریبا 30منٹ تک رہی 

فوٹو :سینئر صحافی جناب سید کمر حسنین کے گھر پر ایس ایس  لیڈر اعظم خان


اس  سے قبل مولانا عمران خان کے گاؤں بھڑ کڑہاں رہائشی مرحوم ادریس کے گھر انکے لڑکے سے  بطور تعزیت  ملاقات کی ،واضح رہے 21 دسمبر 2020  کی صبح میں  جناب ادریس ( عرف کولالا)کا انتقال ہوگیا تھا۔اسکے علاوہ ایس پی لیڈر اعظم خان نے اتوار کے روز ضلع کے کئی مواضعات کا سیاسی دورہ کیا اور سماج وادی پارٹی کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر عوام سے چلنے کی اپیل کی ،


فوٹو:پکڑی گاؤں میں خطاب کرتے ہوئے ایس پی لیڈر  اعظم خان


اس سیاسی دورے میں گورینی ۔بھڑ کڑہاں  ۔پکڑی۔منیچھا جیسے مواضعات کے نام شامل ہیں ،مولانا عمران خان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران ،جمیل احمد صاحب ،ریحان احمد صاحب  ،ایس پی نیتا فاروق احمد، محمد بابر ،مولانا عبید احمد ،محمد ساجد ، حذیفہ ۔بادشاہ ،کے علاوہ گاؤں کے دیگر لوگ موجود رہے ،


فوٹو:مولانا عمران خان کی رہائش گاہ پر ایس پی لیڈر اعظم خان


اس موقع  پر یو این اے نیوز کے صحافی اسماعیل عمران نے ایس پی لیڈر اعظم خان  سے انٹرویو بھی لیا ،انٹرویو دیکھیں نے کے لئے یو این اے نیوز کے یو ٹیوب چینل پر جائیں اور وہاں پر مکمل انٹرویو دیکھیں اور شیئر کریں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad