تازہ ترین

منگل، 5 جنوری، 2021

اردو زبان اقوام متحدہ کی سرکاری زبان بن گئی۔

مظفرنگر5جنوری شاھدحسینی تاریخ میں پہلی بار اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا پیغام اردو زبان میں جاری کیا گیا اس طرح اردو بین الاقوامی زبان بن گٸی ایک رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ سے06زبانیں،انگریزی،عربی،چینی،فرانسیسی،روسی اور جاپانی صرف اقوام متحدہ میں زبان کی بین الاقوامی حیثیت رکھتے ہیں۔



لیکن اب تاریخ میں پہلی بار سکریٹری جنرل کا بیان اقوام متحدہ کی جانب سے اردو زبان کے ساتھ جاری کیا گیا ہے کہا جاتا ہے کہ دنیا کے ہر حصے میں اردو بولی،سمجھی اور پڑھی جاتی ہے اردو دنیا کے تقریبا 40 ممالک میں پائی جاتی ہے امریکہ،برطانیہ،فرانس،جرمنی کے بہت سے شہروں میں اردو پڑھائی جاتی ہے سرکاری زبان پر اقوام متحدہ کے توسط سے اردو زبان کو استعمال کرنے کا فیصلہ اس زبان کی مقبولیت اور اہمیت کا نتیجہ ہے


اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے کنوینر تحسین علی آساروی،شمیم،قصار،اردو ٹیچر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ریاستی نائب صدر رئیس الدین رانا،کلیم تیاگی،مولاناموسی قاسمی،انجمن گوہرہ ادب سیڈاکٹر تنویر گوہر،حنیف ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مظفر نگر کے ڈاکٹر عقیل،اکرام ایڈووکیٹ،ساماجک ویلفیئر سوسائٹی مظفر نگر کے نفیس انصاری نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے اس عمل سے اردو زبان کی ترقی ہوگی اور اس کی اہمیت میں بھی اضافہ ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad