تازہ ترین

اتوار، 10 جنوری، 2021

جون پور کے ابو صاد اور عثمان نے پیش کی انسانیت کی مثال

 جونپور، (یو این اے نیوز 10 جنوری 2021) الفلاح فرنٹ کا بلڈ ڈونیٹ گروپ ایک بار پھر انسانیت کیلئے مثال بنا ہے۔گروپ کے سرگرم رکن عثمان خان کی کوششوں سے آج ایک مریض کو مفت میں خون ملا۔تفصیلات کے مطابق ضلع جونپور کے شاہ گنج میں ایک ضرورت مندکو خون کی ضرورت تھی  ۔کہیں سے انتظام نہیں ہو پارہا تھا۔مریض کے فیملی والوں نے الفلاح فرنٹ کے بلڈ ڈونیٹ گروپ سے رابطہ کیا تو گروپ کے شاہ گنج یونٹ کے فعال رکن عثمان خان کی کوششوں کے بعد ابوساد کیفے نظیرآباد شاہ گنج کے مالک ابوساد احمد نے اسپتال پہنچ کر ایک اجنبی کیلئے اپنا قیمتی خون عطیہ کیا۔



اس موقع پر بلڈ ڈونیٹ گروپ (الفلاح فرنٹ)کے بانی ذاکر حسین نے بتایا کہ گروپ نے اب تک مفت میں 133 مریضوں کو خون دیا ہے۔انہوں نے عوام سے بلڈ ڈونیٹ گروپ سے جڑنے کی اپیل دہرائ۔انہوں نے بتایا کہ بلڈ ڈونیٹ گروپ سے جڑنے کیلئے 8368463763 پر میسیج کر سکتے ہیں۔



ذاکر حسین  نے مزید کہا کہ ابوساد اور عثمان جیسے نوجوان سے ہم سب کو سیکھ لینے کی ضرورت ہے۔ابوساد احمد اور عثمان خان کی اس بہترین خدمت کے بعد سے بلڈ ڈونیٹ گروپ کے کارکنان میں جوش پایا جا رہاہے۔



مذکورہ دونوں ممبران کو گروپ کے رکن یاسر پٹھان،ضیاءخالد،ناصرعلوی،وامق شیرازی،عادل ریحان،فہیم شیرازی،زعیم شیرازی،مبارک خان(بندیل کھنڈ) محفوظ آعظمی و دیگرنے مبارکباد پیش کی اور دعائوں سے نوازا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad