تازہ ترین

جمعرات، 14 جنوری، 2021

شوہر نے بیوی پر لوہے کی راڈ سے حملہ کرنے کا لگایا الزام

.دیوبند .دانیال خان شہر کے محلہ مٹکوٹہ کے رہنے والے مہتثم خان نے کوتوالی میں تحریر دیکر اہلیہ پر لوہے کی راڑ سے حملہ کرزخمی کرنے کا الزام لگایا ہے۔متاثرہ نے پولیس سے کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

فوٹو۔ زخمی شوہر کوتوالی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے 


تفصیلات کے مطابق شہر کے محلہ مٹکوٹہ کے رہنے والے مہتثم خان نے پولیس کو دی گئی تحریر میں بتایا ہے کہ اس کی اہلیہ بچے کے ساتھ مار پیٹ کر رہی تھی جب اس نے اس پر اعتراض کیا تو وہ اس کے ساتھ گالی گلوچ کرنے لگی اتنا ہی نہیں اس نے پاس میں پڑی لوہے کی راڑ سے اس کے سرپر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہو گیا،بعد ازاں اہل خانہ نے اس کو سرکاری اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا،


متاثرہ شخص نے پولیس سے معاملہ کی جانچ کر کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad