تازہ ترین

اتوار، 3 جنوری، 2021

اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی اقتدار کے خواب دیکھ نا بند کر دے:اعظم خان پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے نوجوان سبھا کے ریاستی نائب صدرسے یو این اے نیوز کے نمائندے کی گفتگو

مین پوری ،حافظ محمد ذاکر ۔(یو این اے نیوز 3جنوری 2021)سیاست کی نئی بلندیوں کو چھو نے والے ضلع مین پوری کے نوجوان نیتا اعظم خان نے گفتگو کے دوران کہا کہ میں کئی عرصہ سے دیکھ رہاتھا کہ ہمارے ضلع کے مسلمان نہایت بے بسی کے شکار تھے،سیاسی طور پر ان کا استحصال کیا جارہا تھا،نام نہاد سیکو لر پارٹیوں کے علاقائی رہنما ان کا استعمال صرف اور صرف ووٹوں کے حصول کے لئے کیا کرتے تھے،ضلع کے مسلمانوں کی



سیاسی،سماجی،معاشی درستگی کے لئے کوئی بھی ضلع کا رہنما اس طرف متوجہ نہیں ہوتا تھا،یہی فکروں کی وجہ سے سب سے پہلے ہم نے مسلمانوں میں آپسی


اتحاد کی بھر پور کوششیں کیں،جو کار گر ثابت ہوئیں،مگر اس کا اثر صرف مین پوری تک ہی محدود رہا،مگر ملک اور ریاست میں اپنی کوششوں کو کامیاب کر نے کے لئے مجھے سیاسی پلیٹ فارم کی ضرورت محسوس ہوئی،اورپھر ہم نے چچا شیوپال یادو کا سیاسی دامن تھا ما،چچا شیو پال یادو ایک زمینی نیتا اور ایک



کسان بھی ہیں جو عمدہ طریقہ سے غریبوں کی پریشانیوں کو سمجھ سکتے ہیں،ایک سوال کے جواب میں انہو نے کہا کہ 2022میں شیوپال یادو کی حمایت کے بغیر کسی کی بھی حکومت کا تعین نہیں ہو سکے گا،شیو پال یادو میں سیاسی وہ تمام خوبیاں ہیں جو ایک اچھے سیاست دان میں ہو نا چاہئے، ایک سوال کے جواب میں انہو نے کہا کہ اب وقت نکل چکا ہے 



کہ چچا  شیو پال یادو اور اکھلیش کا سیاسی اتحاد ہو سکے،اس لئے اب سماجوادی پارٹی اقتدار کے خوابوں کو دیکھ نا بند کر دے،انہو نے کہاکہ ریاست کے کئی غیر بھاجپائی سیاسی پارٹیوں سےشیوپال یادو کا اتحاد ہو چکا ہے، امید ہے مجلس اتحاد المسلمین سے پرگتی شیل سماجوادی کا بھی سیاسی سمجھوتہ ہو سکتا ہے گفتگو جاری ہے۔اگرمجلس سے اتحاد ہو جاتا ہے تویہ اتحاد ریاست اتر پردیش کے لئے نیک فعال ثابت ہوگا، ایک سوال کے جواب میں انہو نے کہا کہ ہمارا ملک جمہوری ملک ہے سب کو


اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے،جو میرییا شیو پال یادو کی مخالفت کرتے ہیں،وہ جان لیں کہ کہ انسان کی شخصیت تنقید سے ہی نکھر تی ہے، اعظم خان نے اکھلیش یادو کا نام لئے بغیر کہا ایسی روم میں بیٹھ کر ہاتھوں میں موبائل سے  ٹیوٹ کر دینے سے ریاست کے مسائل حل نہیں ہو جاتے، اس کے لئے

شیوپال یادو جیسا نیتا چاہئے جو اپنے لوگوں (عظیم بھائی سابق ایم ایل اے فیروز آباد)کے لئے جیل میں ملاقات کے لئے بھی جا پہنچ تے ہیں،اور ایک اکھلیش یادو جو اعظم خان سماجوادی پارٹی کے قد آور نیتا کے لئے صرف ٹیوٹ کر دینے سے کام چلا لیتے ہیں، اس لئے ریاست کے سبھی سماج خصوصاً مسلم سماج کی پہلی پسند شیو پال یادو ہیں۔ان کے بغیر اب ریاست میں حکومت سازی مشکل ہی نہیں نا ممکن ہو گی۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad