تازہ ترین

منگل، 16 فروری، 2021

کُتیا کروڑ پتی کیسے بنی؟

 کُتیا کروڑ پتی کیسے بنی؟





ٹینیسی : امریکا کے ایک تاجر نے اپنی پالتو کتیا کو اس کی وفاداری اور محبت کے صلے میں بڑا انعام دے دیا، اتنی دولت اس کے نام کردی کہ وہ ساری زندگی سکون سے گزار سکے۔



امریکی ریاست ٹینیسی کے رہائشی امیر کاروباری شخص بل ڈوریس نے یہ وصیت لکھی کہ میری موت کے بعد اس کی جائیداد میں سے5ملین ڈالر کی رقم اس کی پالتو کتیا کو دی جائے تاکہ وہ اپنی زندگی عیش و آرام سے گزارسکے۔


امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست ٹینیسی کا ہے جہاں مرنے والے شخص بل ڈوریس کی کوئی اولاد یا جائیداد کا کوئی وارث نہیں تھا اور اس نے وصیت کی کہ اس کے مرنے کے بعد اس کی جائیداد اس کی پالتو کتیا 8سالہ “لولو” کو دے دی جائے۔



 

لولو کی دیکھ بھال پر مامور مارتھا برٹن نے مقامی چینل کو بتایا کہ کتے کا مالک بل ڈوریس ایک کامیاب تاجر تھا جس کی شادی نہیں ہوئی تھی اور گزشتہ سال کے آخر میں اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔


ذرائع کے مطابق لولو کی دیکھ بھال کے لیے اس نے 50 لاکھ ڈالر کی وصیت لکھی اور یہ رقم کتیا کی کفیل برٹون کو دینے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ وہ کتیا کی مناسب دیکھ بھال کر سکے۔


برٹن نامی خاتون جو ڈوریس کی دوست رہی ہیں۔ کاروبار کے سلسلے میں ڈوریس کے بیرونی سفر کے دوران وہی کتیا کی دیکھ بھال بھی کیا کرتی تھیں، ان کا کہنا ہے کہ مجھے بھی واقعی یہ کتیا بہت پسند آئی تھی۔

اے آر وائی کے ان پٹ کے ساتھ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad