تازہ ترین

جمعہ، 19 فروری، 2021

جونپور:گورینی بازار میں دردناک سڑک حادثے میں 26سالہ نوجوان کی موت

جون پور : .(یو این اے نیوز 19فروری 2021)کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے گورینی بازار میں آج مغرب بعد سڑک حادثے میں ایک نوجوان کی درد ناک موت ہوگئی۔اطلاع کے مطابق سنھبل پور رودھولی رہائشی26  شیواجی ولد سرجو سونکر  اپنی بائیک سے گورینی بازار کی طرف  جارہا تھا 



،جونپور کی طرف سے  آرہی پیکپ گاڑی کی  زد میں آجانے سے بائیک سوار کی موت واقع ہوگئی۔جب تک وہاں پر موجود لوگ کچھ سمجھ پاتے وہاں سے پیکپ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب رہا ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی کھیتاسرائے تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔سماجی کارکن محمد بابر ،محمد اسعد ،گڈو اور دیگر لوگوں کی مدد سے  پولیس نوجوان کو زخمی حالت میں کھیتاسرائے سوندھی بلاک اسپتال  لے گئی  جہاں ڈاکٹروں نے اسے  مردہ قرار دے دیا 


،متوفی کے موت کی خبر اہل خانہ کو ملتے ہی پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا ،فی الحال   لاش پولیس کی تحویل میں ہے ۔آگے کی کاروائی پوری کرنے کے بعد پوسٹ ماٹم کے لئے لاش کو پوسٹ ماٹم گھر بھیجی جائے گی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad