تازہ ترین

جمعہ، 5 مارچ، 2021

جونپور : پنچایت انتخابات کے حوالے سے دیہاتیوں کے ساتھ تھانہ انچارج کی میٹنگ


جونپور ۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 5مارچ 2021)  گرام پنچایت انتخابات کو لیکر  جمعہ کے روز ،ترقیاتی بلاک شاہ گنج (سوندھی) کے بھڑکڑہاں گاؤں میں کھیتا سرائے تھانہ انچارج راجیش یادو نے دیہاتیوں کے ساتھ  ایک میٹنگ کی اور لوگوں سے امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی۔



  پنچایت انتخابات کے لئے حکومت کی جانب سے  روڈ میپ تیار کرنے کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کو مطلع کیا جارہا ہے جس سے تھانہ انچارج پولیس کے ساتھ  دیہاتیوں سے میٹنگ کر کے امن وآمان برقرار رکھے اسی نسبت سے جمعہ کے روز ، کھیتا سرائے تھانہ انچارج بھڑکڑہاں گاؤں کے اردو پرائمری اسکول کے احاطہ میں گاؤں کے لوگوں کے ساتھ میٹنگ کی  میٹنگ کے دوران ،تھانہ انچارج نے گاؤں والوں سے کہا ہے کہ آپ لوگ آئندہ ہونے والے پنچایت انتخابات میں امن وآمان اور ہم آہنگی برقرار رکھیں ، 


مزید انہوں نے کہا ہے کہ انتخابات میں کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا اس کے علاوہ ، انہوں نے کہا ہے کہ اب تک جن لوگوں نے اسلحہ نہیں جمع کیاہے وہ جلد سے جلد جمع کرادیں ۔واضح رہے بھڑکڑاہاں گاؤں میں کل 14 لائسنسی گن ہیں وہیں پر گرام پنچایت بھڑ کڑہاں میں شامل  غیاث پور نوناری گاؤں میں کل 19 اسلحوں کے لائسنس ہیں ۔


اس موقع پر گرام پردھان محمد شاہد ۔مولانا عمران احمد قاسمی ۔راجیش یادو ۔محمد حامد عزیز ،محمد عتیق ۔محمد احمد ۔سنتھے لال، پردھان عہدے کے امیدوار نوشاد احمد۔منوج یادو وغیرہ خاص طور سے موجود رہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad