تازہ ترین

منگل، 9 مارچ، 2021

کل ہند خواتین مشاعرے میں فوزیہ رباب کی پذیرائی

فوزیہ رباب کی پذیرائی

 ترا خیال کبھی چھو کے جب گزرتا ہے

بدن کے رنگ سے آنچل مرا مہکتا ہے

راجستھان اردو اکادمی، جے پور کے زیر اہتمام کل ہند خواتین مشاعرے میں فوزیہ رباب کی پذیرائی

عالمی یوم خواتین کے موقع پر راجستھان اردو اکادمی، جے پور نے ’’خوشبوؤں کی شام، خواتین کے نام‘‘ ایک شان دار کل ہند خواتین مشاعرے کا انعقاد کیا جس میں سامعین نے بطور خاص گوا کی مشہور شاعرہ فوزیہ رباب کو بھرپور داد و تحسین سے نوازا۔ فوزیہ رباب نے خواتین کے حوالے سے اپنی نظم اور غزلیں پیش کیں، جس میں ان کے ان اشعار کو پسند کیا گیا :

فوزیہ رباب کی پذیرائی

درد سہہ کر بھی مسکراتی ہے

درد کی پاسبان عورت ہے

آدمی کچھ نہیں بنا اس کے

آدمی کی اڑان عورت ہے

اکادمی کے سکریٹری معظم علی نے بتایا کہ اس مشاعرے میں ملک بھر کی معروف شاعرات نے شرکت کی جن میں پربھا ٹھاکر (جے پور)، ملکہ نسیم (جے پور)، حنا تیموری (آگرہ)، انا دہلوی (دہلی)، صبا بلرام پوری (لکھنؤ)، قمر سرور (احمد نگر)، شبانہ شبنم (اجین)، فوزیہ رباب (گووا)، جیوتی آزاد (گوالیر)، مہر ماہی (بانسواڑہ) اور زینت کیفی (جے پور) شامل ہیں۔ یہ مشاعرہ روندر منچ، رام نواس باغ، جے پور کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ 

مشاعرے کی صدارت ریاستی حقوق انسانی کمیشن راجستھان کے صدر گوپال کرشن ویاس نے کی۔ مشاعرے کا افتتاح ڈویژنل کمشنر جے پور، ڈاکٹر سمت شرما (اڈمنسٹریٹر راجستھان اردو اکادمی، جے پور) نے کیا۔ اس کے علاوہ مہمانِ اعزازی محمد یوسف (سابق صدر، راجستھان وقف بورڈ) اور مہمان ذی وقار رفیق خان (ایم ایل اے، راجستھان) نے اس موقع پر خوش گوار تاثرات کا اظہار کیا۔ مشاعرے کی نظامت کے فرائض مشہور شاعر معین شاداب نے انجام دیے۔


فوزیہ رباب کی پذیرائی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad