تازہ ترین

پیر، 8 مارچ، 2021

جونپور :‌ جامعہ الفرقان کھیتا سرائے میں سالانہ جلسہ دستار بندی کا انعقاد

 جونپور ۔(یو این اے نیوز 9مارچ 2021) جونپور شاہ گنج روڈ پرواقع  دینی ادارہ جامعہ الفرقان کھیتاسرائے  میں سالانہ جلسہ دستار بندی کا انعقاد عمل میں آیا،جس میں سال رواں تکمیل حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کرنے والے  محمد عفان ابن قاسم پور ،محمد عطاءاللہ ابن مولانا عارف سنبھل پور۔محمد اسجد ابن عبد الاحد صاحب چتارہ اعظم گڑہ   کو علماء کے ہاتھوں دستار فضیلت سے نوازاگیا   



 اس موقع پر یو این اے نیوز کے ایڈیٹر مولانا اسماعیل عمران ندوی نے اپنے خصوصی خطاب کا آغاز قرآن کریم کی سورت سورہ  اقراء  سے  پڑھ کر کیا   دوران خطاب  کہاکہ اپنے حقوق کیلئے ہر شخص کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے،تعلیم  یافتہ لوگ زندگی کی راہیں اور اپنی منزل خود تلاش کر لیتے ہیں، تعلیم سے لوگوں میں سوجھ بوجھ پیدا ہوتی ہے۔ انہون نے زور دیکر کہا کہ جن مشکلات اور پریشانیوں کا آج ہم اور آپ سامناکرریے ہیں ان دقتوں سے اپنی آنے والی نسلوں کو بچائیں اور اپنے بچوں کوتعلیم یافتہ بنائیں۔انہوں نے قرآن کریم کی فضیلت پر بھی روشنی ڈالی اور حفظ قرآن کرنے والے بچوں ان کے والدین ،اساتذہ اور ذمہ داران مدرسہ کو مبارکباد پیش کی۔


انہوں مدرسہ کے ذمہ دار مولانا عارف صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ان بچوں کو رسمی تعلیم سے دور رکھیں۔آج کا مسلمان دین پر پارٹ ٹائم سمجھ کر چل رہا ہے جب وقت ملا نماز پڑھ لی جب وقت ملا قرآن کی تلاوت کرلی ۔سمجھ میں آیا تو زکواۃ دی ۔دل چاہا تو روزہ رکھ لیا ۔اس طرح سے دین پر چلنا دونوں جہاں کے لئے نقصان ہے ۔  مولانا نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا ۔آپ کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے آپ کے ذمہ جو  (پڑھنے ) کا کام دیا گیا ہے آپ  پوری امانت داری سے کرتے رہیں ۔ان شاء اللہ ایک دن آپ ضرور کامیاب ہونگے



 واضح رہے جامعہ الفرقان گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ مدت سے جونپور میں دینی تعلیمی خدمات انجام دے رہاہے اور طلبہ کو ہر ممکن  سہولیات کے ساتھ علم دین کی روشنی سے منور کررہاہے۔ دریں اثناء جناب حاجی رفاق صاحب مولانا عارف اصلاحی صاحب مولانا اسماعیل عمران ندوی  کے ہاتھوں حفاظ کرام کو دستار فضیلت سے سرفراز کیا گیا۔ مدرسہ کے استاذ محمد افضل صاحب  نے مدرسہ کی خدمات پر روشنی ڈالی اور  اب تک مدرسہ سے فارغ ہونے والے حفاظ کرام کی تعداد کا بھی ذکر کیا 


انہوں کہا اللہ کا شکر ہیکہ اب تک یہاں سے 27 بچے حفظ مکمل کرچکے ہیں جنمیں بہت سے بچے قوم وملت کی خدمت کررہے ہیں ۔اس موقع پر طلباء کو اسناد سے بھی نوازا گیا،  آخر میں مولانا محمد عارف صاحب فلاحی  مہتمم جامعہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔صدارت حاجی رفاق صاحب ۔اور نظامت مولانا افضل فیضی۔ منور حسین کی۔اس دوران شاہد بھائی۔مولانا اطہر ندوی ۔جاوید صاحب ،انظر صاحب ،مولانا عارف صاحب  وغیرہ موجود رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad