تازہ ترین

پیر، 8 مارچ، 2021

ملی مسائل کے حل کے لیے علمائے کرام کا اتحاد و اتفاق کے ساتھ کام کرنا ضروری: ابو سالک ندوی

مولانا ندوی کو جمعیۃ توصیفی سندسے نوازے جانے پر مجلس صدائے حق کی طرف سے مبارکبادی



کشن گنج 8 مارچ (نامہ نگار) جمعیۃ علماء کشن گنج کی میٹنگ میں مولانا ابوسالک ندوی ڈائیریکٹر اقصیٰ ایڈورٹائزنگ کشن گنج کو جمعیۃ علماء شہر کشن گنج کا جنرل سکریٹری بنائے جانے اور جمعیۃ توصیفی سند سے نوازے جانے پر مجلس صدائے حق کشن گنج کے کارکنان کی طرف سے مبارکبادی پیش کی گئی۔ 


واضح ہوکہ جمعیۃ علماء کشن گنج کی ضلعی میٹنگ میں مولانا غیاث الدین مہتمم مدرسہ حسینیہ فرینگورہ و صدر جمعیۃ علماء ضلع کشن گنج کے ہاتھوں مولانا ابوسالک ندوی کو ”جمعیۃ توصیفی سند“ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر آل انڈیا مجلس صدائے حق کے جنرل سکریٹری مولانا آفتاب اظہرؔ صدیقی نے کہا کہ وقت کا پیغام یہ ہے کہ ہم اپنی تنظیم سازی کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر تمام تحریکوں و تنظیموں کے کاموں میں معاون بننے کی کوشش کریں، چونکہ مولانا ابوسالک ندوی کی تحریکی و تنظیمی خدمات قابل تحسین ہیں اور وہ خود ایک فاؤنڈیشن کے ذریعے دینی و ملی کاموں کو انجام دینے کے ساتھ ساتھ شہر کشن گنج میں جمعیۃ علماء کی تمام ترسرگرمیوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں؛ 


لہذا انہیں جمعیۃ علماء توصیفی سند ملنے پر ہم انہیں تہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی خدمات جلیلہ کا اعتراف کرتے ہوئے اللہ سے دعا گو ہیں کہ اللہ پاک ان کی تحریکی کاموں کا نیک بدلہ عطا فرمائے۔ اس موقع پر مولانا ابوسالک ندوی نے کہا کہ میں جمعیۃ علماء بہار و ضلع کشن گنج کے ذمہ داران کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے کسی لائق سمجھا اور اپنے ساتھ شریک فرماکر کام کرنے کا موقع دیا،


 انہوں نے کہا کہ آج ملی مسائل پر بے شمار تنظیمیں و تحریکیں میدان عمل میں نظر آتی ہیں؛ لیکن ہمیں زمینی سطح پر بنیادی کاموں کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے، نیز ہم اگر واقعی خدمت کا ارادہ رکھتے ہیں تو بلا تفریق تنظیم و تحریک ہر ملی کام کی حمایت کریں، نیز آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ملی مسائل کے حل کے لیے علمائے کرام اتحاد و اتفاق کے ساتھ اپنی خدمات کا مظاہرہ کریں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad