تازہ ترین

پیر، 19 اپریل، 2021

زندگی کو بچانے کے لئے ہمےں اپنے جزبات کی قربانی دےنی ہوگی : مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی بنارسی


زندگی کو بچانے کے لئے ہمےں اپنے جزبات کی قربانی دےنی ہوگی : مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی بنارسی


دیوبند18اپرےل(دانیال خان)
عالمی شہرت یافتہ دینی دانشگاہ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی بنارسی نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بڑھتے اثر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام لوگوں سے اس مہلک مرض کی روک تھام کے لئے حکومت ہند اور محکمہ صحت کے ذریعہ جاری کی گئی رہنماں ہدایات پر عمل کرنے کی اپےل کی ہے ۔مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی بنارسی نے اپنے بیان مےں کہا ہے کہ ملک مےں کورونا وائرس اےک بار پھر تےزی کے ساتھ پھےل رہا ہے اور اس مرض کا دائرہ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے ،جس کی وجہ سے حکومت نے پھر مختلف طرح کی پابندیاں لگا دی ہےں ،اےسے وقت مےں مساجد مےں جمعہ و جماعت اور تراویح سے متعلق مختلف مقامات سے فون آ رہے ہےں اور لوگ دارالعلوم سے رابطہ بھی کر رہے ہےں ،انہوں نے کہا کہ دارالعلوم دےوبند نے اپنے مذہبی فریضے کو انجام دےتے ہوئے گزشتہ جمعرات کو اےک اپےل جاری کر لوگوں سے مقامی انتظامےہ کی ہدایت کا لحاظ رکھنے کی اپےل کی تھی ۔مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی بنارسی نے کہا کہ زندگی بہت قیمتی ہے ،جس کو بچانے کے لئے کوئی حد مقرر نہےں ہے بلکہ کسی بھی حد تک جایا جا سکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ کورونا مدت مےں زندگی کو بچانے کے لئے ہمےں اپنے جزباتوں کی قربانی دےنی ہوگی ،بھےڑ سے بچنے اور فےس ماسک کا استعمال کرنے سے اس بےماری سے کسی حد تک بچا جا سکتا ہے ۔اس لئے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم کووڈگائڈ لائن پر عمل کرےں ،انہوں نے کہا کہ اس بات کا خیال ہمےں عبادتوں مےںبھی رکھنا ہوگا ،اس لئے ضروری ہے کہ عبادت گاہوں مےں صرف اتنی ہی تعداد مےں لوگ جائےں جتنی تعداد کی اجازت مقامی انتظامےہ نے دی ہوئی ہے ۔مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی بنارسی نے کہا کہ انتظامےہ نے ہم سب کی حفاظت کومد نظر رکھتے ہوئے ہی کہےں لاک ڈاو ¿ن اور کہےں نائٹ کرفیو نافذ کیا ہے ،اسلئے اس کی خلاف ورزی سے بچا جائے ،عبادت گاہوں کے متعلق جو گائڈ لائن جاری ہوئی ہے اس کو اچھی طرح سے پڑھ لیا جائے ،سمجھ لےا جائے اور اس کی رعایت کرتے ہوئے عبادت کا اہتمام کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ کورونا کی اس تازہ لہر کو روکنے کے لئے حکومت نے جو اقدامات کئے ہےں اس مےں تعاون دےں بلا ضرورت بھےڑ بھاڑ والی جگہوں مےں جانے سے بچےں ،جسمانی فاصلہ برقرار رکھےں ،فےس ماسک اور سےنی ٹائزر کا استعمال کرےں کیونکہ صحت کی حفاظت بھی اےک اےمانی تقاضہ ہے ،مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی بنارسی نے کہا کہ رمضان کے مبارک مہےنے مےں تمام مسلمان مرد و خواتین استغفار کا خصوصی اہتمام کرےں ،اپنے لئے اور ملک و ملت کے لئے عافیت کی دعا ءکرےں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad