تازہ ترین

منگل، 20 اپریل، 2021

فےس ماسک لگانے سے نماز مکرو نہےں ہوگی : مفتی شاہنواز خان قاسمی

فےس ماسک لگانے سے نماز مکرو نہےں ہوگی : مفتی شاہنواز خان قاسمی



دیوبند19اپرےل(دانیال خان)
ملک مےں تےزی سے کورونا انفےکشن پھےل رہا ہے ،حالات کی سنگینی کو دےکھتے ہوئے کہےں لاک ڈاو ¿ن تو کہےں نائٹ کرفیو لگایا گیا ہے ،عبادت گاہوں کے متعلق گائڈ لائن جاری کر دی گئی ہے اور لوگوں سے مساجد مےںفےس ماسک کا استعمال کرنے، بلا ضرورت بھےڑ بھاڑ والی جگہوں مےں جانے سے بچنے سمےت جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کی اپےل بھی کی جا رہی ہے۔انہےں اپےلوں اور دلےلوں کے درمیان مذہب کے نا م پر افواہیں پھےلانے کا دور بھی شروع ہو چکا ہے ،بڑی تیز رفتاری کے ساتھ ےہ خبرپھےلائی جا رہی ہے کہ فےس ماسک لگاکر نماز نہےں ہوتی ،فےس ماسک لگانے سے نماز مکرو ہوجاتی ہے۔اس سلسلے مےں نمائندہ انقلاب نے جب مفتیان کرام سے سوال کیا کہ کیا ناک اور منہ چھپا کر نماز پڑھنا مکروہ کی حیثیت رکھتا ہے؟جس پر مفتیان کرام نے بتایا کہ وبائی مرض کورونا سے بچنے کے لئے فےس ماسک پہن کر نماز پڑھی جاسکتی ہے، اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔جی ٹی روڑ پر واقع معروف دےنی درسگاہ دارالعلوم زکریا دےوبند کے ناظم تعلیمات مفتی شاہنواز خان قاسمی نے مزکورہ سوال کا شریعت کی روشنی مےں جواب دےتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی وجہ کے ناک اور منہ ڈھانپنا مکروہ ہے لیکن چونکہ اس وقت ملک میںمہلک مرض کووڈ19 تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس لاعلاج مرض کی زد مےں ہر عمر کے لوگ آ رہے ہےں، کووڈ کے حالات کو دےکھتے ہوئے محکمہ صحت اور انتظامےہ کی جانب سے رہنما ہدایات جاری کی جا رہی ہےں ،فےس کے استعمال کو لازمی قرار دیا جا رہا ہے ،اس صورتحال مےں فےس ماسک پہن کر پہن کر نماز ادا کی جاسکتی ہے۔ اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے اور نہ ہی یہ مکروہ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad