تازہ ترین

پیر، 12 جولائی، 2021

نیشنل لیول کرئیر ویبینار: بارہویں سائنس کے بعد کیا؟

مختلف شعبوں کا انتخاب، مقابلہ جاتی امتحانات، اسکالرشپ، انٹرنشپ، پلیسمنٹ اور روزگار




مالیگاؤں (پریس ریلیز) بارہویں سائنس کامیا ب کرنے لینے کے بعد سب سے بڑا مسئلہ بر وقت صحیح رہنمائی کی ہوتی ہے۔ بارہویں سائنس کے بعد کیا؟ بارہویں میں کم نمبرات ملنے کے بعد کیا؟ طلبہ اور سرپرست حضرات کرئیر اور اچھے مستقبل کو لیکر فکر مند رہتے ہیں۔ ایسے اوقات میں کرئیر کونسلنگ کارآمد ثابت ہوتی ہے۔


مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس (جامعہ محمدیہ منصورہ) کے زیر اہتمام ہر برس ”ایجوکیشنل کرئیر پروگرام“ منعقد کیا جاتا رہا ہے۔امسال لاک ڈاؤن کے دوران طلبہ و سرپرست حضرات کیلئے خصوصی طور پر ”نیشنل لیول کرئیر ویبینار“ سیریز  میں مختلف عنوانات پر طلبہ کی تعلیمی رہنمائی کی جا رہی ہے۔ بارہویں سائنس کے بعد کیا؟ عنوان پر 13جولائی 2021بروز منگل کو دوپہر تین بجے آئن لائن طرز پر قومی سطح پر وکرئیر ویبینار منعقد کیا جار ہا ہے۔ اس کرئیر ویبینار میں بارہویں سائنس کے بعد کیا؟ مختلف شعبوں کا انتخاب، مقابلہ جاتی امتحانات، اسکالرشپ، انٹرنشپ، پلیسمنٹ، ملازمت اور روزگار پر مکمل معلومات ورہنمائی فراہم کی جائے گی۔ نیز ویبینار کے آخری میں کرئیر سے متعلق سوال و جواب کا پوار موقع بھی دیا جائے گا۔ اس نیشنل لیول ویبینار میں اتر پردیس، بہار، دہلی، گجرات، تامل ناڈو، کیرالہ، تلنگانہ اور دیگر ریاستوں سے طلبہ، سرپرست اور اساتذہ شرکت کرینگے۔


مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس کے پروفیسر عدیل انصاری اور پروفیسر فہیم انصاری ”نیشنل لیول کر ئیر ویبینار“ میں بطور مقرر خصوصی مدعو ہیں۔ 


پروفیسر عدیل انصاری نے میکانیکل انجینئرنگ میں بی ای اور ایم ٹیک کی ڈگری حاصل کی ہے۔بعد ازاں دو سال انڈسٹری میں کام کیا۔موصوف مختلف حکومتی تعلیمی و تحقیقی اداروں سے سند یافتہ ہیں۔ اسی طرح سے ایسرو سے سند اور آئی ایف ای آر پی اور ای آئی ٹی ٹی ایس ڈی کی ممبرشپ حاصل کی۔ فی الحال موصوف ایم ایم اے این ٹی میں بطور لیکچرا ر اور ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران موصوف نے 85فیصد پلیسمنٹ ریکارڈ قائم کیا۔موصوف نے بہت سارے طلبہ کو ملٹی نیشنل اور بیرون ملک کمپنیوں میں نوکریاں دلانے میں مدد فراہم کی۔اسی طرح سے سال آخری طلبہ کو مختلف کمپنیوں میں انٹرنشپ اور پلیسمنٹ کیلئے تگ و دو کر رہے ہیں۔


 پروفیسر فہیم انصاری نے ممبئی یونیورسٹی سے الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن میں انجینئرنگ ڈگری مکمل کی۔ بعد ازاں سردار پٹیل کالج سے ایم ٹیک ڈگری حاصل کی۔ موصوف ایم ایم اے این ٹی انسٹی ٹیوٹ میں بطور لیکچرار اور ایڈمیشن کو آرڈینیٹر عہدے پر فائز ہیں۔ موصو ف ایم ایم اے این ٹی سی اور سیمنس سینٹر آف اکسلینس کے ٹرینر بھی ہیں۔ سیمنس سینٹر میں ایڈوانس کورسیس کی ٹریننگ فراہم کی جاتی ہے۔ موصوف ہمہ وقت طلبہ کی تعلیمی رہنمائی کو لیکر درکار رہتے ہیں۔


مزید معلومات کیلئے رابطہ قائم کریں: پروفیسر فہیم انصاری(9028254537)،پروفیسر عدیل انصاری (9028254556)، پروفیسر ایس این انصاری (9028254518)۔


نوٹ: بارہویں سائنس کے طلبہ، ان کے سرپرست حضرات، کرئیر کونسلرس،مخلص اساتذہ کرام اور سماجی کارکنان سے گذاش کی جاتی ہے کہ اس نیشنل لیول کرئیر ویبینار میں شرکت کریں۔ اس آن لائن ویبینار میں شرکت کیلئے دی گئی لنک کا استعمال کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad