تازہ ترین

اتوار، 22 اگست، 2021

یوم عاشورا کے موقع سے ضرورت مندوں کا خیال کریں مسلمان: قاری فیروزعالم

روڑکی 22/ اگست (نامہ نگار) علم دوستی و علماء دوستی میں اپنی مثال رکھنے والے قاری فیروز عالم نے یوم عاشورا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم عاشورا میں اہل ثروت کو چاہیے کہ وہ اپنے آس پاس کے ضرورت مندوں کا خیال کریں، اس لیے کہ گذشتہ برسوں کے لاک ڈاؤن نے اچھے اچھوں کے حالات الٹ دیے ہیں، خاص کر وہ لوگ جو اپنی غیرت کی وجہ سے لوگوں کے سامنے دست سوال دراز کرنا تو دور اپنے حالات کا ذکر کرنا بھی مناسب نہیں سمجھتے، ایسے لوگوں کے گھریلو حالات معلوم کرکے ان کی خفیہ طریقے پر مدد کرنے کی ضرورت ہے۔



 قاری فیروز عالم نے حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو شخص عاشورا کے دن اپنے اہل و عیال پر کھانے میں فراخی اور وسعت کرے گا، اللہ پاک پورے سال اس کے مال میں وسعت و فراخی عطا فرمائے گا۔ اس حدیث میں اپنے گھر والوں پر فراخی سے خرچ کرنے پر جب پورے سال کی وسعت کا اجر بتایا گیا ہے


 تو اس فضیلت میں وہ لوگ اور بھی زیادہ پانے کے مستحق کیوں نہ ہوں گے جو اپنے گھر والوں کے ساتھ ساتھ اپنے پڑوسیوں اور ضرورت مندوں کا بھی خیال کرتے ہیں اور ان کے گھروں میں بے لوث ہوکر راشن یا رقم پہنچاتے ہیں۔ قاری فیروز عالم نے سبھی مال داروں سے خاص کر اپیل کی ہے کہ وہ اپنے رشتہ داروں اور اپنے پڑوسیوں کا عاشورا کے موقع پر مالی تعاون فرماکر اپنے لیے آخرت کی ذخیرہ اندوزی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad