تازہ ترین

منگل، 3 اگست، 2021

پورے ملک سے لاک ڈاؤن کی گائڈ لائنس ہٹائے سرکار: مولانا آفتاب اظہرؔ صدیقی


کشن گنج 3/ اگست (نامہ نگار) راشٹریہ علماء کونسل یوتھ فرنٹ کے قومی نائب صدر اور بہار کے پارٹی انچارج مولانا آفتاب ا صدیقی نے مرکزی حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ کیا اب تک حالات معمول پر نہیں آئے ہیں؟ آخر کب تک ملک میں لاک ڈاؤن جیسے حالات رہیں گے،



 کیا حکومت کو گذشتہ برسوں میں ہوئے ملک کے جانی مالی اور معاشی نقصانات کا اندازہ نہیں ہے؟ جبکہ لاک ڈاؤن کی گائڈ لائنس کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں، کارو بار کے بیشتر شعبوں میں کام نہیں ہوپارہا ہے، پرائیوٹ ٹیچرز حالات کے شکار ہیں اور پڑھنے والے بے شمار طلبہ پڑھائی چھوڑ کر محنت مزدوری میں لگ گئے ہیں، کیا سرکار کو ان نقصانات اور عوام کی ان پریشانیوں کا علم نہیں ہے؟ کیا مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے چوری اور ڈکیتی میں اضافہ نہیں ہورہا ہے؟ ایسا لگتا ہے کہ شاید سرکار کو لاک ڈاؤن کی آڑ میں کام نہ کرنے کا چسکا لگ گیا ہے،


 یہ بھاجپا سرکار جو ترقی کے میدان میں ہر جگہ ناکام نظر آئی ہے، جس نے ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ہے، جس نے ریکارڈ توڑ مہنگائی سے عوام کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے، کہیں ایسا تو نہیں کہ اسے لاک ڈاؤن میں ہی مزہ آرہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی آڑ میں سرکار کو بہت زیادہ کام بھی نہیں کرنا پڑ رہا ہے اور عوام سرکار کی ناکامیوں کے خلاف احتتاج کرنے سے بھی رکے ہوئے ہیں۔


 مولانا نے کہا: مرکزی سرکار کو چاہیے کہ وہ عوام کے صبر کا امتحان نہ لے، کہیں ایسا نہ ہو کہ لوگ لاک ڈاؤن کے خلاف ہی سڑکوں پر اتر آئیں اور سرکار کے خلاف احتجاج کرنے لگیں۔ لہذا ہمارا مرکزی حکومت سے اور اس کے مشیروں سے مطالبہ ہے کہ لاک ڈاؤن کی سبھی گائڈ لائنس جلد از جلد ہٹائی جائیں اور تعلیمی اداروں کو کھولنے کی اجازت دے کر سرکار اپنی علم دوستی کا ثبوت پیش کرے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad