تازہ ترین

جمعرات، 11 نومبر، 2021

حکومت ہند ملعون وسیم رضوی کی لکھی کتاب "محمد" پر پابندی عائد کرے: مسلم لیگ

  

حکومت ہند تمام مذاہب کے احترام سے متعلق خصوصی قانون بنائے

برادران وطن کو پیغمبر اسلام صلیﷲعلیہ وسلم کی سیرت سے روشناس وقت کی اہم ضرورت 



مہاراشٹر (پریس ریلیز) انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے ملعون وسیم رضوی کی لکھی ہوئی کتاب "محمد" کے خلاف ملک بھر میں تحریری مکتوب اور شکایات درج کرائی گئی ہے. معلون وسیم رضوی نے ایک بار پھر دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے. اس پہلے قرآن مجید کی 26 آیات کو لیکر گردش میں رہے اور سپریم کورٹ نے اس پر پھٹکار بھی لگائی تھی. 



گزشتہ دنوں غازی آباد میں ڈاسنہ کے مہاکالی مندر میں ملعون سوامی نرسنگھ سرسوتی کے ہاتھوں اس کتاب کا اجراء کروایا. 


مالیگاؤں مسلم لیگ کے ذمہ داران کی جانب سے ایک مطالباتی میمورنڈم اڈیشنل کلکٹر آفس میں دیا گیا. اس موقع پر سینئر رہنما ہمدانی شکیل احمد, سرپرست اعجاز شاہین, صدر احتشام شیخ بیکری والا اور دیگر اراکین موجود تھے. آئندہ دنوں میں ملعون وسیم رضوی کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی اور شہر کی تمام ملی تنظیموں کو لیکر بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا. 


پیغمبر اسلام محمد رسولﷲ صلی ﷲعلیہ وسلم کی شخصیت تعریف وتوصیف کی محتاج نہیں ہے. نہ صرف مسلمان بلکہ منصف مزاج غیر مسلم اہل علم نے بھی آپ کے کمالات اور ہمہ جہت محاسن کا اعتراف کیا  ہے. ہندوستان کے بڑے قومی رہنماؤں اور ہندو مذہب کی نمائندہ شخصیتوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کو رول ماڈل اور مثالی شخصیت قرار بھی دیا ہے.


اگر کوئی شخص آپ کے بارے میں گستاخی کا ارتکاب کرتا ہے تو وہ خود اپنی خباثت کو پیش کرتا ہے. یعنی وہ چاند پر تھوکنے کی کوشش کرتا ہے. افسوس کہ ایک دریدہ دہن شخص وسیم رضوی مسلسل اس بے ہودہ حرکت کا مرتکب ہو رہا ہے. وہ نہ صرف مسلمانوں کی دل آزاری کر رہا ہے؛ بلکہ اس کی یہ حرکت ملک کے امن ویکجہتی کو نقصان پہنچانے والی اور دستور وآئین کو ٹھیس پہنچانے والی ہے. 


 ملک کا قانون کسی بھی مذہب کی مقدس شخصیتوں کی اہانت کی اجازت نہیں دیتا ہے اور  مختلف مذاہب کے احترام میں ہندوستان کی ایک روشن تاریخ رہی ہے.  نہ مسلمانوں نے کبھی برادران وطن کی مقدس شخصیتوں اور کتابوں کے بارے میں کوئی نازیبا لفظ استعمال کیا اور نہ برادران وطن نے مسلمانوں کی مقدس شخصیتوں کے سلسلے میں کوئی دل آزار بات کہی. 


اس لئے انڈین یونین مسلم لیگ حکومت ہند سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر وسیم رضوی کو گرفتار کرے، اس کی نفرت انگیز حرکت پر قانونی کارروائی کرے، اور قرار واقعی سزادے. اس کی لکھی ہوئی کتاب پر پابندی عائد کرے اور اس پر یو اے پی کے تحت کاروائی کرے. ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں وہ تمام مذاہب کے احترام سے متعلق خصوصی قانون بنائے اور اس کی خلاف ورزی کو سنگین جرم قرار دیا جائے تاکہ کوئی اس طرح کی گھٹیا حرکت نہ کرے. 


مسلم لیگ کی جانب سے مسلمانوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ سیرت کی ایسی تقاریب منعقد کریں. جس میں برادران وطن کو خصوصی اہتمام سے مدعو کیا جائے.  حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی سیرت ان کے سامنے پیش کی جائے، بالخصوص آپ کی اخلاقی تعلیمات کو نمایاں کیا جائے اور ان کی غلط فہمیوں کو دور کیا جائے. ملک کی تعلیمی ملی, سماج, فلاحی و سیاسی تنظیموں سے بھی خصوصی گزارش ہے کہ اس جانب توجہ دیں.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad