تازہ ترین

جمعہ، 10 دسمبر، 2021

جونپور پولیس نے 17روز قبل چوری ہونے والے چاول سے لدا ٹرک کو برآمد کرلیا!

جونپور ۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 10دسمبر 2021)ضلع کے کھیتا سرائے تھانہ پولیس نے چھ لاکھ روپے مالیت کے چاول سمیت چوری ہوا ٹرک برآمد کرلیاہے ۔



 پڑوسی ضلع سلطان پور کا رہائشی ملزم نے ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کا  چاول فروخت کرچکا تھا،



 علاقے کے شاہ پور میں واقع

 درگیش کمار ساہو کی چاول میل سے سندیپ سنگھ رہائشی بھپتی پور تھانہ قادی پور  ضلع سلطان پور نے23نومبر کو  5.59 لاکھ روپے مالیت کا 201 کوئنٹل چاول اپنے ٹرک پر لوڈ کیا ، 



اس چاول کو راٹھی ایگرو انڈسٹریز سانند (گجرات) لے جایا جانا تھا۔  نیت بدل جانے پر  سندیپ سنگھ  چاول کو گجرات لے جانے کے بجائے فروخت کرنے کی کوشش شروع کر دی۔  اس نے کچھ چاول فروخت بھی کردیا تھا ، 



گجرات میں چاول نہیں پہنچا تو درگیش کمار ساہو نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔  پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔  بدھ کی رات کو مخبر نے اطلاع دی کہ سندیپ سنگھ شاہ گنج میں واقع دادر پل پر چاول فروخت کرنے کی نیت سے کھڑا ہے۔  



ایس ایچ او شری پرکاش رائے فوراً اپنے ساتھیوں کے ساتھ شاہ گنج پہنچ کر گھیرا بندی کر کے  ملزم سمیت چاولوں سے لدا ٹرک پکڑ لیا۔ 



 ٹرک سے 144 کوئنٹل چاول برآمد ہوا۔  اس کی قیمت چار لاکھ کے لگ بھگ ہے۔  سخت پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے باقی چاول بیچے تھے۔ ضروری لکھا پڑھی کرکے  پولیس نے جمعرات کو ملزم کا چالان کر دیا۔ 



اس پورے معاملے میں ایس آئی راجیش کمار مشرا، ہیڈ کانسٹیبل اننت یادو، کانسٹیبل چھوٹو یادو پولیس ٹیم میں شامل تھے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad