تازہ ترین

پیر، 14 مارچ، 2022

الله کا کلام بنام شیطانی کلام

  الله کا کلام بنام شیطانی کلام

ودود ساجد

یہ کوئی منصوبہ کے تحت لکھا گیا مضمون نہیں ہے۔۔ زیر نظر دو تصاویر انجیل اور توریت کے ان نسخوں کی ہیں جو سہارنپور کے مدرسہ مظاہر علوم کے کتبخانہ میں رکھی ہوئی ہیں۔۔ یہاں کئی کئی صدیوں پہلے کے ہاتھ سے لکھے ہوئے قرآن پاک کے متعدد مختلف نسخے بھی رکھے ہوئے ہیں۔۔ 




ان سطور کے لکھنے کا محرک نماز فجر سے پہلے سورہ لقمان کی تلاوت کے دوران آنے والی ایک آیت بنی۔۔ حضرت لقمان اپنے بیٹے سے مخاطب ہیں: یا بُنَیَّ اقم الصلوۃ۔۔۔ اے میرے بیٹے نماز قائم کرو۔۔۔ مجھے یاد آیا کہ چند ماہ قبل مظاہر علوم کے دورہ کے دوران انجیل کا ایک نسخہ دیکھا تھا۔۔ "الاصحاح الخامس" کے باب کے تحت پہلی ہی سطر "یا ابنی" اے میرے بیٹے سے شروع ہوتی ہے۔۔ 



ان دونوں نسخوں کی صداقت کی کوئی تصدیق نہیں ہے۔۔ یقینی طور پر ان صحیفوں میں مکاروں نے تحریف کی ہے۔۔ اسی پر ہمارا ایمان ہے۔۔ میں نے انجیل اور توریت کے ان دونوں نسخوں کے زیر نظر صفحات کو یوں ہی پڑھنے کی کوشش کی۔۔۔ لیکن نہ زبان کو لطف آیا اور نہ قلب کو اطمینان ہوا۔۔ 


سچ ہے۔۔ الله کا کلام حق ہے۔۔ لا تبدیل لکلمات الله۔۔۔ الله کے کلام (قرآن) میں کوئی تبدیلی نہیں (ہوسکتی)... الله کے کلام کی تلاوت کا لطف جداگانہ ہے۔۔ 


آج ہم الله کے اس سب سے پسندیدہ' سب سے جامع وبلیغ اور سب سے عمدہ ولطیف کلام کو چھوڑ کر "شیطانوں" کے لکھے ہوئے افسانوں اور قصے کہانیوں کے مطالعہ میں وقت برباد کرتے ہیں۔۔


 یاد رکھنا چاہئے کہ ہم ایسا کرکے الله اور اس کے رسول (صلی الله عليه وسلم)  کی شدید ناراضگی کو دعوت دیتے ہیں۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad