تازہ ترین

ہفتہ، 5 مارچ، 2022

جونپور میں آج امت شاہ کے سامنے پرینکا گاندھی اور اکھیلش یادو دیکھائیں گے اپنی اپنی طاقت!

 جونپور۔ اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 5مارچ 2022)ضلع کی نو اسمبلی سیٹوں کے لیے 7 مارچ کو ووٹنگ ہوگی۔  ضلع کے 121 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ 35 لاکھ 10 ہزار 929 ووٹرز کریں گے۔ وہیں پر  تمام پارٹیوں نے ووٹروں کو لبھانے کے لیے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے ۔  ہفتہ کی شام چھ بجے انتخابی مہم ختم ہونے سے قبل تمام سیاسی جماعتیں آخری بار اپنی زمینی طاقت دکھا کر اپنے امیدوار کے حق میں ماحول بنائیں گی۔ 



 اس کے لیے وزیر داخلہ امت شاہ، ایس پی سربراہ اکھلیش یادو، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا جیسے لیڈران کے نام شامل ہیں۔  کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا دوپہر 1.30 بجے سے 4 بجے تک شہر میں روڈ شو کریں گی۔  روڈ شو بھنڈاری سے شروع ہوگا۔ 



 اسی وقت گورکھپور کے ممبر آف پارلیمنٹ  اور اداکار روی کشن کا سلطنت بہادر انٹر کالج بدلاپور سے لیکر رام نگر تلواری تک روڈ شو صبح 11بجے سےکرینگے، وہیں پر سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو ملہنی اسمبلی حلقہ کے  کرشنا انٹر کالج میر گنج میں انتخابی ریلی کریں گے۔  اسی  کے ساتھ ہی اسی اسمبلی حلقہ میں وزیر داخلہ امت شاہ دن میں 12:50 پر نوپڑوا میں  یادویش انٹر کالج میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے ،صدر اسمبلی حلقہ کے چمبل تارہ میں نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ دن کے ایک بجے جلسہ عام کو خطاب کرینگے۔  


دوسری جانب اپنا دل ایس کی قومی صدر انوپریہ پٹیل مڑیاہوں  اور جعفرآباد میں انتخابی میٹنگ کریں گی۔  بی ایس پی کی قومی ترجمان سیما کشواہا کراکت  اور صدر اسمبلی حلقہ  میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔  دوسری طرف ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر رام پرکاش نے بتایا کہ 5 مارچ کو شام 6 بجے انتخابی مہم کا دور ختم ہو جائے گا۔  اس کے بعد اگر کوئی انتخابی تشہیر کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائیگی،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad