تازہ ترین

منگل، 9 اگست، 2022

مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ میں آج 9/محرم الحرام کے روزے کا کیا گیا اہتمام

مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ میں آج 9/محرم الحرام کے روزے کا کیا گیا اہتمام
فوٹو۔مدرسہ بیت العلوم سرائے میرفوٹو ۔مدرسہ بیت العلوم سرائے میر
اعظم گڑھ۔(پریس ریلیز )مدرسہ ہذامیں زیر تعلیم اکثر مقیم طلبہ واساتذہ نے فضائل یوم عاشورہ کے لیے آج 9/محرم الحرام کاروزہ بخوشی اور برضاء خداوندی رکھ کر یوم عاشورہ کی فضیلت حاصل کیا،  اور تشابہ بالیہود والنصاری سے بچتے ہوئےیوم عاشورہ کے ساتھ ایک روزے کا اضافہ کیا گیا،

 اس روزے کا اہتمام شیخ المشائخ محسن الامت حضرت اقدس مولانا شاہ مفتی محمد عبداللہ صاحب پھولپوری نوراللہ مرقدہ کے زمانے سے جاری ہے،اب حضرت کے صاحبزادے وجانشین حضرت مولانا شاہ مفتی محمد احمداللہ صاحب پھولپوری دامت برکاتہم کی ترغیب پریوم عاشورہ کے روزے کا برابر اہتمام  کیا جارہا ہے، روزے کی فضیلت پر ایک روز قبل مولانا جمال انور صاحب زید مجدہم نائب ناظم مدرسہ ہذا کا طلبہ کے درمیان مختصرا بیان ہوا،اور طلبہ کو اس روزے کی ترغیب دلائی گئی، 

اور حوصلہ بخشا گیا،  جس کی وجہ سے طلبہ واساتذہ نے ماہ رمضان کی یاد تازہ کردیا،
نیز دویوم افطار وسحر کا مکمل انتظام حضرت کے متوسلین میں سے ایک مجاز صحبت کی جانب سے کیا گیا ہے ،اور الحمدللہ افطار وسحر کا عمدہ مثل دعوت انتظام کیا گیا ہے ،ہمارے پیارے نبی *آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم* رمضان المبارک کے روزے کے فرض ہونے سے پہلے بھی بہت اہتمام کے ساتھ عاشورہ کا روزہ رکھتے تھے ۔ چنانچہ جو شخص عاشورہ کا روزہ رکھے گا تو وہ روزہ  اس کے پچھلے ایک سال کے گناہ کا کفارہ ہو جائے گا ۔


    *رمضان المبارک* کے فرض روزے کے بعد نفلی روزے میں سب سے زیادہ اہمیت اور فضیلت والا روزہ عاشورہ کا روزہ ہے،جو شخص عاشوراء کے دن اہل و عیال پر وسعت کا مظاہرہ کرے، اللہ تعالی اس کو پورے سال وسعت میں رکھیں گے ان شاءاللہ ۔ اس لئے اس دن اپنے بال بچوں پر فراخی کو مستحب قرار دیا گیا ہے ۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad