تازہ ترین

جمعہ، 12 اگست، 2022

نٹ برادری کے حالات بد سے بدتر،آعظم گڑھ کے تعیلم یافتہ افراد اور تعلیمی ادارے سنجیدگی دکھائیں

نٹ برادری کے حالات بد سے بدتر،آعظم گڑھ کے تعیلم یافتہ  افراد اور تعلیمی ادارے سنجیدگی دکھائیں

دولت پور میں نٹ برادری کی تعلیم کو لیکر منعقدہ پروگرام میں شرکاء کا اظہار خیال


آعظم گڑھ،عبدالر حیم شیخ (یو این اے نیوز 11 اگست 2022 )الفلاح فائونڈیشن اور الفاروق پبلک اسکول (مذہب پور) کے اشتراک سے آج سیدھا سلطان پور سے متصل نٹ بستی میں تعلیم کے موضوع پر ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام میں بطور مہمان خصوصی الفاروق پبلک اسکول کے مینیجر محمد ذیشان نے شرکت کی۔اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام چلنے والے حسینیہ پبلک اسکول میں زیرِ تعلیم بچے اور ان کے سرپرست موجود رہے۔

الفاروق پبلک اسکول کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پوسٹرس اٹھارکھے تھے،جس میں مختلف زبانوں میں تحریریں درج تھیں۔"بے بسی کو شعور آنے دو۔۔رہنما بھی یہیں سے نکلیں گے"

 ۔۔پروگرام میں تعلیم کے متعلق گفتگو ہوئی۔الفاروق پبلک اسکول کے مینیجر مسٹر ذیشان نے اپنے خطاب میں کہا کہ نٹ بچوں کی تعلیم کیلئے طویل جدو جہد کی ضرورت ہے اور اس جدوجہد میں آعظم گڑھ کے تمام مدارس تمام اسکول اور تعلیم یافتہ طبقہ کو شامل ہونے کی سخت ضرورت ہے۔پروگرام کے دیگر شرکاء نے کہا کہ نٹ بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے مدرستہ الاصلاح،بیت العلوم،جامعتہ الفلاح،اقراء پبلک اسکول،آعظم گڑھ پبلک اسکول سمیت دیگر تعلیمی اداروں اور ضلع کی معروف شخصیات اور تعلیم یافتہ طبقہ کو آگے آنا ہوگا،

ورنہ حالات بہت خراب اور تشویشناک ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ بچے ملک و قوم کے مستقبل ہیں،یہ کل کو پڑھ لکھ کر فوج ،پولیس و دیگر محکمے میں جاکر ملک  وقوم کی خدمت کریں گے۔ذاکر حسین نے ضلع کی تعلیم پر کام کرنے والی تمام تنظیموں سمیت تمام تعلیمی اداروں کے اہم زمہ داروں سے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر اپیل کی ہیکہ آپ سب نٹ برادری کی تعلیم کیلئے آگے آئیں ،

ورنہ ان کے درمیان سے کبھی بھی شرمندہ اور فکرمند کردینے والی خبر وائرل ہو سکتی ہے۔بتا دیں کہ گزشتہ 4,5 ماہ سے الفلاح فاؤنڈیشن پسماندہ مسلمانوں بالخصوص نٹ مسلمانوں (دولت پور،سیدھا سلطان پور وغیرہ) کی تعلیم کیلئے لگاتار کام کر رہی ہے۔


اس سے قبل ایک طویل مدت سے سیدھا سلطان پور نٹ مسلمانوں کے لئے الفلاح فاؤنڈیشن نے کام کیا اور آج وہاں حالات تھوڑے بدلے ہیں۔پروگرام کے اختتام پر الفاروق پبلک اسکول کی جانب سے بچوں کو ٹافی،بسکٹس،قلم،ہیئر بینڈ۔ وغیرہ تقسیم کئے گئے۔منعقدہ پروگرام میں محمد قاسم،عبدالرحیم،عادل شیخ زید،حافظ ابو ہریرہ،رہنما عبدالرحیم،شگفتہ،شفاء مریم،عظمی نسیم،عائشہ،سادیہ،ازم تبریز ،معراج،صدام،محمد ڈھیبا،بھودو، مونو سمیت دیگر افراد موجود تھے۔سبھی نے نٹ برادری کی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے عزم ظاہر کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad