تازہ ترین

جمعرات، 11 اگست، 2022

پاکستان کے کراچی میں مندر سے مورتیاں چُرانے کے الزام میں چار افراد گرفتار

پاکستان کے کراچی میں مندر سے مورتیاں چُرانے کے الزام میں چار افراد گرفتار

   پاکستان۔(یو این اے نیوز 11اگست 2022)

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں پولیس نے مندر سے مورتیاں چرانے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔


ایس ایس پی آصف بھگیو نے اردو نیوز کو بتایا کہ بغدادی انوسٹی گیسن پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک ملزم فاروق عرف ڈاکٹر کو گرفتار کیا۔


ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کی کی نشاندہی پر مورتیوں کے خریدار تین افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن آصف بھگیو نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے ملزمان کے نام سیف الدین، ذکریا اور شیراز ہیں۔


پولیس کے مطابق ملزموں کی نشاندہی پر مندر سے چوری کی گئی آٹھ مورتیاں، ہنومان کی گدی اور پوجا کا دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔
اردو نیوز کے شکریہ کے ساتھ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad