تازہ ترین

ہفتہ، 13 اگست، 2022

نیویارک میں سلمان رشدی پر جاں لیوا حملہ حالت تشویشناک

نیویارک میں سلمان رشدی پر جاں لیوا حملہ حالت تشویشناک

نیویارک۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 12 اگست 2022)
 مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق  سلمان رشدی پر امریکی ریاست نیویارک کے شوٹاکوا میں سلمان رشدی پر ایک شخص نے چاقو سے حملہ کردیا معلوم رہے حملہ آور نے سلمان رشدی کی گردن پر چاقو سے وار  کردیا  جمعہ کے دن وہ  ایک تقریب میں خطاب کےلئے اسٹیج پر جارہے تھے اس بیچ ان پر حملہ ہوا ۔

واضح  رہے یہ تقریب سی ایچ کیو 22  کے عنوان سے منعقد ہوئی تھی اسی  تقریب میں سلمان رشدی کو خطاب کرنا تھا ۔جیسے ہی سلمان رشدی اسٹیج پر پہنچتے ہیں اسی بیچ ایک شخص نے اس پر حملہ کردیا ۔زخمی  سلمان رشدی کو علاج کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا  ۔ایسوسی ایٹ پریس کے  رپورٹ کے مطابق سلمان رشدی پر ایک شخص نے 15 سے 10 مرتبہ وار کیا ، 

جس سے اسکی حالت تشویشناک ناک بنی ہوئی ہے۔ معلوم رہے کی سلمان رشدی کو توہین آمیز تصنیف کی وجہ سے ماضی میں بھی قتل کی دھمکیا ں ملتی رہی ہیں۔1988 میں اس معاملے پر برطانیہ میں بھی کئی بار مظاہرے ہوئے تھے۔


گورنر نیو یارک کیتھے ہوچل کا کہنا ہے سلمان رشدی زندہ ہے اس بات کی جانکاری انہوں پریس کانفرنس کے دوران دی۔گونر نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کی سلمان رشدی کو اسپتال میں ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔اور حملہ آور کے تعلق سے مزید جانکاری جمع کی جارہی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad