تازہ ترین

جمعہ، 5 اگست، 2022

مسجد خواجہ محمود کی شہادت حکومت کا جرم عظیم ہے (جنرل سکریٹری بورڈ)

 مسجد خواجہ محمود کی شہادت حکومت کا جرم عظیم ہے (جنرل سکریٹری بورڈ)



نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب ن اپنے پریس نوٹ میں کہا کہ اس بات پر جس قدر بھی افسوس کیا جائے کم ہے کہ تلنگانہ حکومت نے شہر حیدرآباد سے متصل شمس آباد میں ’’مسجد خواجہ محمود‘‘ کو راتوں رات شہید کر دیا، یہ نہایت افسوس ناک اور مسلمانوں کے لئے ناقابل برداشت حرکت ہے، ایک طرف حکومت اقلیتوں کی ہمدردی کا دعویٰ کرتی ہے اور دوسری طرف تلنگانہ میں مسلمانوں کے مقدس مذہبی مقامات کے لئے اترپردیش کا بلڈوزر کلچر نافذ کرتی ہے اور مسجد شہید کر دیتی ہے، 


آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اس کی سخت مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ بلا تاخیر یہاں دوبارہ مسجد کی تعمیر کرے، اسی طرح سکریٹریٹ کی شہید کردہ مسجد کو بھی جلد سے جلد تعمیر کرے اور جن سرکاری افسروں نے اس قسم کا نفرت انگیز، ظالمانہ اور جانبدارانہ قدم اٹھایا ہے، ان کے خلاف کارروائی کرے، مسلمانوں کو مسجدیں اپنے گھروں سے بھی زیادہ عزیز ہیں؛ کیوں کہ یہ اللہ کے گھر ہیں؛


 اس لئے وہ ہر گز ایسی مذموم حرکت کو برداشت نہیں کر سکتے، مولانا رحمانی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ اس سلسلہ میں ہماری لڑائی حکومت سے ہے نہ کہ برادران وطن سے؛ اس لئے بہر صورت امن وامان کو قائم رکھیں اور مشتعل ہونے سے بچیں،اگر آپ مشتعل ہوئے تو اس کا فائدہ فرقہ پرست طاقتوں کو پہنچے گا۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad