تازہ ترین

پیر، 19 ستمبر، 2022

بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کی 14ویں برسی پر مظاہرہ: جونپور میں راشٹریہ علماء کونسل کا عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کی 14ویں برسی پر مظاہرہ: جونپور میں راشٹریہ  علماء کونسل کا عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

جونپور۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 19ستمبر 2022) راشٹریہ علماء کونسل کے ریاستی نائب  صدر نے کہا کہ 2008 کے دہلی بم دھماکوں کے چھ دن بعد اس وقت کی کانگریس حکومت کے وزیر داخلہ کے حکم پر دہلی پولیس نے انکاؤنٹر کیا۔  ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم سونپ کر معاملے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔


 بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کی 14ویں برسی کے موقع پر جونپور ضلع میں راشٹریہ علماء کونسل کے کارکنان اور قائدین دوشنبہ کو کلکٹریٹ پہنچے اور مظاہرہ کیا۔  مظاہرے کے بعد ضلعی انتظامیہ کو میمورنڈم دیا گیا جس میں واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔


 علماء کونسل کے ریاستی نائب صدر انصار نے میڈیا سے کہا کہ 2008 کے دہلی بم دھماکوں کے چھ دن بعد اس وقت کی کانگریس حکومت کے وزیر داخلہ کے حکم پر دہلی پولیس نے انکاؤنٹر کیا۔  حکومت کو بدنام ہونے سے بچانے اور اقلیتی برادری کے نوجوانوں کو قربانی کا بکرا بنانے کی نیت سے ایک سازش رچی گئی اور 19 ستمبر کو انکاؤنٹر ہوا۔

 اس کیس میں کئی نوجوانوں کو پھنسایا گیا اور ان کی زندگیاں برباد ہوگئیں۔ ہماری پارٹی ہر سال ستمبر کی 19تاریخ کو ضلع مجسٹریٹ کے ذریعے ملک وزیر اعظم کو میمورنڈم بھیج کر عدالتی جانچ کا مطالبہ کرتے ہیں اسی کے تحت آج ہماری پارٹی نے ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم پیش کیا ہے۔


ضلعی جنرل سیکرٹری مسعود نیتا نے کہا نہیں رکے گی بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کے تفتیش کی مانگ ۔انہوں کہا ہر پارٹیاں مسلمانوں کے ساتھ سوتیلا پن دکھاتی رہی ہیں ہماری بار بار مانگ کے باوجود کچھ بھی نہیں سنا جارہا ہے۔جبکہ  بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کیس میں شروع سے ہی قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں۔  جب کہ اس واقعے میں ایک بہادر پولیس افسر اور دو ہونہار طلبہ کی موت ہو گئی۔  نہ اس وقت کی کانگریس حکومت، موجودہ بی جے پی کی مرکزی حکومت اور نہ ہی انتخابات سے پہلے اس انکاؤنٹر پر سوال اٹھانے والے اروند کیجریوال نے اقتدار حاصل کرنے کے بعد اس واقعہ کی تحقیقات کرانا ضروری سمجھا۔

 اس سے یہ سوال اٹھتا ہے کہ آخر کیا وجہ ہے کہ اس انکاؤنٹر کی تفتیش نہیں کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا سب کا ساتھ سبکا وکاس کا نعرہ لگانے والی بی جے پی حکومت بھی پچھلی کانگریس حکومت کی طرز پر چل رہی ہے۔  اس موقع پر ریاستی نائب صدر مولانا حسان ۔ سلمان داد،شاہد احمد ،  یوا نیتا عبدالرحمن وغیرہ خاص طور سے موجود رہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad