تازہ ترین

منگل، 27 ستمبر، 2022

گجرات میں سڑک جام کرکے نماز پڑھنے والا شخص ہندو نکلا !

گجرات میں سڑک جام کرکے نماز پڑھنے والا شخص ہندو نکلا !
  گجرات ۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 27ستمبر 2022) گجرات ریاست کے  ضلع  موربی  میں ایک شخص سڑک کو  پتھر سے بلاک کرکے  نماز پڑھ رہا تھا، پولیس نے اسے پکڑ کر پوچھ گچھ کی تو معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص ہندو نکلا ،


 پولیس بھی چکرا گئی۔


 پولیس کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق موربی سٹی اے ڈویژن پولیس اسٹیشن کے سرویلنس اور موبائل انچارج کو اطلاع ملنے پر فوراً موقع پر پہنچ گئے کہ ایک شخص موربی شہر کے واگھ پارہ-کبیر پہاڑی سڑک پر سرعام نماز پڑھ رہا ہے۔


 پولیس  واگھ پارہ روڈ پر نماز پڑھنے والے شخص کو حراست میں لے لیا اور پوچھ گچھ کے لیے تھانے لے گئی، تفتیش میں اس نے اپنا نام  جیتیش میرانی   بتایا  اس نے کہا  کہ میرا تعلق وسنت پلاٹ موربی والا سے ہے۔  ، اس کے اہل خانہ میں سے  بھائی منوج بھائی ہس مکھ بھائی میرانی اور ان کی اہلیہ آرتی بین  کو پولیس اسٹیشن بلایا گیا۔تو پتلا چلا یہ لوگ غیر مسلم ہیں ۔پولیس کی تفتیش میں اہل خانہ نے نماز پڑھنے والے شخص کو ذہنی مریض بتایا جام نگر مینٹل اسپتال میں اسکا  علاج جاری ہے اور آج گھر سے نکلا تھا۔ 

معلوم رہے اگر یہی کام کوئی مسلمان کرتا تو گوڈی میڈیا سے لیکر پولیس انتظامیہ تک اس طرح کی بات تو سننا دور کئی دفعات لگا کر جیل بھیج دیا گیا ہوتا لیکن یہاں 99فیصد میڈیا نے اس خبر کو بہت آسانی سے غائب کردیا ۔

مزید یہ کی اس خبر کو علاقائی میڈیا نے بھی کوئی اہمیت نہیں دی ۔آپ کو معلوم رہے اس خبر کو 24ستمبر کو گجراتی زبان کی ایک ویب سائٹ موربی اپڈیٹ ڈاٹ کام نے شائع کیا تھا جس کی وجہ سے  کئی یو ٹیوب چینلوں نے اس ویب سائٹ کا سہارا لیکر خبر چلائی تھی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad