تازہ ترین

جمعرات، 29 ستمبر، 2022

حمل کس طرح قرار پاتا ہے ؟

حمل قرار پانے میں عورت اور مرد کے اعضائے تناسل حصہ لیتے ہیں۔ملاپ کے وقت بچہ دانی میں مرد کے ویرج کے کیڑے جنہیں دوسرے الفاظ میں اولاد کے کیڑے بھی کہا جاسکتا ہے۔عورت کے انڈے سے ملاپ ہونے کو ہی ح م ل ٹھہرنا کہتے ہیں ح م ل ٹھہرنے سے جو چیز بنتی ہے اسے (گربھ)یا ح م ل کہتے ہیں۔
ڈمب عورت کا بیج انڈا دانی اووریز خصیتہ الرحم میں پیدا ہوتا ہے اور ڈمب نالی سے ہوتا ہوا بچہ دانی یوٹرس میں پہنچ جاتا ہے۔عورت اور مرد کے ملاپ سے مرد کے کیڑے یونی کے اندر پہنچتے ہیں کبھی کبھی ویرج کے کیڑے سیدھے بچہ دانی میں پہنچ جاتے ہیں کیوں کے عورت کے انڈے اور مرد کے ویرج کے کیڑے میں کشش ایک قدرتی امر ہے اس لئے ویرج کے کیڑے ویجائنا(یونی)سے ہو کر بچہ دانی میں پہنچ جاتے ہیں ح م ل کے قائم ہونے کے لئے ویرج کے کیڑے بچہ دانی میں پہنچنا ضروری ہیں۔

اس لئے اگر بوقت ملاپ میں غفلت کی جائے تو ویرج سے نکل جاتا ہے اور ح م ل قرار نہیں پاتا۔ان حالات میں پیش نظر برتھ کنٹرول کے خواہش مند اسی لئے ایسی ادویات اور طریقے استعمال کرتے ہیں جس سے ویرج کے کیڑے اور عورت کے انڈے کا ملاپ نہ ہو اس سلسلے میں یاد رہے کہ بچہ دانی میں اور اندام نہانی وغیرہ میں دو سے سات دن تک ویرج کے کیڑے زندہ رہتے ہیں اور ح م ل قائم کرتے ہیں ، ح م ل قائم کرنے کے لئے ویرج کے صرف ایک کیڑے کی ہی ضرورت ہے۔

اگر ویرج کا زیادہ حصہ رحم سے باہر بھی نکل جائے اور ایک کیڑا بھی ڈمب عورت کے انڈے سے ملاپ کر جائے تو ح م ل قائم ہونے میں کوئی شبہ نہیں رہتا۔ بعض اوقات جب ویرج کے کیڑوں کو عورت کا انڈہ نہیں ملتا تو ڈمب کو چاروں طرف سے چپٹ جاتے ہیں اور اندر گھسنے کی کوشش کرتے ہیں جو سب سے زیادہ طاقتور کیڑا ہوتا ہے وہ ہی ڈمب عورت کے انڈے کے اندر گھس کر ح م ل قائم کردیتا ہے۔عام طور پر ویرج کا ایک کیڑا ہی ڈمب کے ساتھ ملتا ہے اور ایک بار میں ہی ایک بچہ پیدا ہوتا ہے۔

بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے ایک ہی وقت میں یا کچھ دنوں بعد ویرج کے دو کیڑوں کا عورت کے دو انڈوں سے ملاپ ہوجاتا ہے ایسی حالت میں ح م ل ٹھہرنے کے بعد عورت دو بچے پیدا کرتی ہے اسی طرح کبھی کبھی دو سے زیادہ بچے بھی پیدا ہوجاتے ہیں ایک سے زیادہ بچے ایک ساتھ ہونے سے کبھی کبھی وہ جلدی مر جاتے ہیں یا بہت کمزور ہوتے ہیں ۔بعض اوقات دو ویرج کے کیڑوں کا عورت کے ایک انڈے کے ساتھ ملاپ ہوجاتا ہے ایسی حالت میں دو جڑواں بچے پیداہوتے ہیں بعض سرکاری ہسپتالوں کے زچہ خانے میں بہت عجیب و غریب نمونے شیشے کی بوتلوں میں بذریعہ آپریشن حاصل کئے جاتے ہیں ایک ہسپتال کے ایک زچہ خانے کی عجائب گاہ میں بہت سے عجیب و غریب نمونے شیشے کی بوتلوں میں رکھے ہوئے ہیں۔

جو ہسپتال میں آپریشن کے ذریعے حاصل کئے جاتے ہیں ان میں ایک رحم مکمل حالت میں ایک بڑے برتن میں رکھا ہوا ہے جس کے اندر تین بچے ایک ساتھ موجود ہیں ایک برتن میں ایک بچے کی لاش موجود ہے جس کی شکل بندر سے ملتی ہے ایک مردہ بچہ ایسا رکھا ہوا ہے جس کی شکل عجیب و غریب ہے بچے کی صحت کا انحصار حیوانات منویہ کی شکل اور صحت پر منحصر ہے۔اگر ویرج کا کیڑا ناقص ہو گا تو بچہ بھی عام قدرتی حالت میں نہیں ہوسکتا غیر قدرتی اشکال والے بچے پیروں اور فقیروں یا دیوی ،دیوتاؤں کی ناراضگی کی وجہ سے پیدا نہیں ہوتے بلکہ اس امر کا تعلق انسانی مادہ تولید سے ہے ۔اگر حیوانت منویہ(ویرج کے کیڑے)تندرست ہوں گے تو بچہ بھی تندرست اور تمام جسمانی نقائص سے پاک ہوگا۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad