تازہ ترین

اتوار، 25 ستمبر، 2022

پاپولر فرنٹ اور سیمی پر مولانا سلمان ندوی کا افسوسناک بیان !

پاپولر فرنٹ اور سیمی پر مولانا سلمان ندوی کا افسوسناک بیان ! 

 ✍: سمیع اللہ خان ,جس وقت پی ایف آئی کے کارکنان آزمائش کی سخت گھڑی میں ہیں اُس وقت ان کو غلط ٹھہراتے ہوئے بیان دینا ناصرف ان مظلوموں کےساتھ مزید ظلم ہے بلکہ ملت کے زندہ دلوں پر آرے چلانا ہے، 

پی ایف آئی کی غلطیاں نکالنے والے سلمان ندوی صاحب کے تازہ بیان کا سب سے گمراہ کن جملہ یہ ہے کہ انبیاء کرام پر کبھی چھاپہ نہیں پڑا، یہ انبیائے کرام کی سیرت کےساتھ سب سے بڑی خیانت ہے ! 
ہجرت کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ہی واقع ہوئی تھی، 
 رسول اللہﷺ کے گھر پر رات کے اندھیرے میں کفارِ قریش نے چھاپہ مارا تھا، حضرت محمدﷺ نے اپنے بستر پر شیرِ خدا حیدرِ کرّار علی کرم اللہ وجہہ کو سلایا اور صدیقِ اکبر ؓ کےساتھ ہجرت فرمائی، اہلِ حق پر چھاپوں کو کامیابی کی سند دینے کے لیے سیرتِ مصطفیٰ سے یہ نظیر کافی ہے، 


 اس سے پہلے بھی انبیائے کرامؑ کی تاریخ مشرکین کے چھاپوں اور مظالم سے بھری پڑی ہے، 
قرآن کی آیتیں انبیائے کرام پر ظالموں کے چھاپوں کی داستانوں سے بھری پڑی ہیں، آپ تو عربی داں ہیں قرآن کا ایک عدد ترجمہ کیا ہے ان آیتوں کا اردو ترجمہ ہی پڑھ لیجیے: ۔


" اَحَسِبَ النَّاسُ اَنۡ یُّتۡرَکُوۡۤا اَنۡ یَّقُوۡلُوۡۤا اٰمَنَّا وَ ہُمۡ لَا یُفۡتَنُوۡنَ ﴿۲﴾وَ لَقَدۡ فَتَنَّا الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ فَلَیَعۡلَمَنَّ اللّٰہُ الَّذِیۡنَ صَدَقُوۡا وَ لَیَعۡلَمَنَّ الۡکٰذِبِیۡنَ " اس آیت میں وَ لَقَدۡ فَتَنَّا الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ کا کیا مطلب ہے؟ 
اَمۡ حَسِبۡتُمۡ اَنۡ تَدۡخُلُوا الۡجَنَّۃَ وَ لَمَّا یَاۡتِکُمۡ مَّثَلُ الَّذِیۡنَ خَلَوۡا مِنۡ قَبۡلِکُمۡ ؕ مَسَّتۡہُمُ الۡبَاۡسَآءُ وَ الضَّرَّآءُ وَ زُلۡزِلُوۡا حَتّٰی یَقُوۡلَ الرَّسُوۡلُ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مَعَہٗ مَتٰی نَصۡرُ اللّٰہِ: اس آیت میں مَّثَلُ الَّذِیۡنَ خَلَوۡا مِنۡ قَبۡلِکُمۡ، کا کیا مطلب ہے؟ 
لَمَّا رَاَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ الۡاَحۡزَابَ ۙ قَالُوۡا ہٰذَا مَا وَعَدَنَا اللّٰہُ وَ رَسُوۡلُہٗ وَ صَدَقَ اللّٰہُ وَ رَسُوۡلُہٗ ۫ وَ مَا زَادَہُمۡ اِلَّاۤ اِیۡمَانًا وَّ تَسۡلِیۡمًا: اس آیت میں " احزاب " کیا شئی ہے؟ 
حدیث میں ہے کہ " جتنا پختہ ایمان، اتنا کڑا امتحان " اس کا کیا مطلب ہے؟ 


 " انبیائے کرام پر چھاپے نہیں پڑے" کیا مذاق ہے یہ ۔
 
مولانا نے جس جوش و خروش اور جذباتیت کا مذاق اڑایا ہے اُس جوش و خروش اور جذباتیت سے مولانا کی 65 سالی زندگی عبارت ہے، خلافتِ اسلامیہ کا خواب دیکھنے کا جس انداز میں استہزاء کیا ہے وہ صرف افسوسناک نہیں بلکہ شرمناک ہے، اسلامی ریاست و خلافت کے خواب دیکھنے والوں کو شیخ چلّی کا خواب قرار دیا ہے ایسا کہہ کر مولانا نے کسی اور کا نہیں بلکہ خود اپنا ہی مذاق اڑایا ہے،  بہتر ہوتا اپنے اس جملے سے پہلے ابوبکر بغدادی کو لکھے گئے مضحکہ خیز خط کو ہی پڑھ لیتے، خلافت پر اس سے زیادہ بڑا شیخ چلّی کا خواب اس صدی میں کسی نے بھی نہیں دیکھا تھا، 


جذباتیت کے حوالے سے آپ نے شام و عراق اور مصر کےمتعلق بھی کہا ہے کہ وہاں کے لوگوں نے بھی غلطياں کی ہیں، اس صورت میں تو صاف طورپر مصر میں اس غلطی کا ٹھیکرا اخوان المسلمین پر پھوٹتا ہے، ایسا کیجیے کہ، آپ اس بیان کو بس عربی میں دے دیجیے، پھر وہ آپکا اور عربوں کا معاملہ ہوجائے گا، وہ آپکو زیادہ بہتر دلائل دے سکیں گے۔


مولانا کیا آپکو یاد ہے؟ تین سال پہلے تک یہ کہا جاتاتھا کہ جب مولانا سلمان صاحب تقریر شروع کرتےہیں تب تقریر کے ابتدائی پانچ منٹ تک تقریر سلمان صاحب کے قابو میں ہوتی ہے اور پھر اس کے بعد سلمان صاحب تقریر کے قابوہوجاتے ہیں، 
 اور آج آپ دوسروں کا مذاق اڑا رہےہیں کہ مجمع ان کے سامنے ہوتاہے تو وہ بےقابو ہوجاتےہیں اور مودی، یوگی کو چیلینج کرنے لگتے ہیں، فیا للاسف ! 


 آپ نے سیمی کےخلاف بھی باتیں کی ہیں کہ وہ بھی جذباتیت کے نتیجے میں شکار ہوگئے کیا آپ کو اتنی سی معلومات بھی نہیں ہے کہ ہندوستان کی کسی بھی عدالت میں سیمی والوں کےخلاف ۲۱ سالوں کی تفتیش کےباوجود دہشتگردی اور Radicalization کا کوئی ايک مقدمہ بھی ثابت نہیں ہوسکاہے، بلکہ ان میں سے بیشتر باعزت بری ہورہےہیں، لیکن کمال ہے کہ آپ انہیں ہنوز انتہاپسندی کا شکار قرار دےرہے ہیں، جبکہ عدالتیں اور تفتیشی ایجنسیاں ان الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام ہیں، اللہ کے واسطے اب اس مظلوم تحریک پر الزام تراشیوں کو بند کرکے ان کے افراد کو بخش دیجیے ۔


لیکن ایسے ہی چند سالوں میں وہ وقت بھی آئےگا جب پاپولر فرنٹ آف انڈیا سے جڑا ہر مسلمان باعزت بری ہوگا اور انہیں کوسنے والوں کو اپنے کوسنے بہت ستائیں گے، 


پی ایف آئی سے لاکھوں لاکھ مسلمان متحرک طورپر جڑے ہوئے ہیں ان کےمتعلق ایسے مشکل وقت میں یہ بیان اپنوں کی ستمگری کا سنگدلانہ نمونہ ہے، ایسے سخت وقت میں اگر یہ بیان نہيں آتا تو کچھ سکون ہی رہتا، لیکن آپ نے تو تڑپا ہی دیا۔



ان کےعلاوہ یہ عمیر الیاسی اور زعفرانی صوفیا یاد رکھیں کہ آر ایس ایس ڈوبھال، مودی اور یوگی کے عروج و اقتدار کی جس قدر ہیبت ہے ان کی عمر اس سے بھی زیادہ مختصر ہوگی، اور جب انجام سامنے آئےگا تب لکھنے والے یہ قلم اور کہنے والوں کی زبان دونوں گواہ ہوں گے، آر ایس ایس کے اس استعمار کا سقوط ہوگا، پی ایف آئی والے اس آزمائش سے سرخرو ہوکر نکلیں گے پی ایف آئی ہی نہیں ہر وہ مسلمان جو کلمہء حق ادا کرنے یا ظالموں کےخلاف وظیفہءحق بجا لانے کے سبب گرفتارِ بلا ہوا، ان سب کے ہاتھوں میں سُرخ سیب ہوں گے اور آر ایس ایس کی طاقت اور اس کے استعمار کو لافانی سمجھ بیٹھنے والے " ینظرون من طرف خفی " کی صورت میں نظر آئیں گے_

✍: سمیع اللہ خان
ksamikhann@gmail.com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad