تازہ ترین

پیر، 19 ستمبر، 2022

کسی لڑکی کی لاش ملے اور معلوم کرنا ہو کہ وہ مسلم ہے یا غیر مسلم ، تو کیا طریقہ اختیار کیا جائے ؟

 کسی لڑکی کی لاش ملے اور معلوم کرنا ہو کہ وہ مسلم ہے یا غیر مسلم ، تو کیا طریقہ اختیار کیا جائے ؟ تاکہ درست طور پر اسکی آخری رسومات ادا کی جائیں


 آج کل سوشل میڈیا پر یہ سوال گردش کر رہاہے کہ اگرکوئی لڑکی مردہ حالت میں پائی جائے تواس کودیکھ کرکیسے پتہ چلے گاکہ وہ مسلمان ہے یاغیرمسلم۔ اس حوالے سے سوشل میڈیاکرکافی بحث ہوچکی ہے لیکن اس سوال کا ابھی تک جواب طلب ہے. اس سوال کے کئی جواب سامنے آئے ہیں کچھ لوگوں کے مطابق اگرلاش کسی مسلم بستی سے ملی ہے تواس کومسلمان ہی سمجھا جائے اوراگر کوئی علامت اس کے غیرمسلم ہونے کی نہ ہوتواس کاکفن اسلام کے مطابق ہوگا اس کے علاوہ اگرکوئی غیرمسلم ہونے کی علامت پائی جائے جیساکہ ماتھے پرتلک جوکہ ہندو ہونے کی علامت ہےتواسے غیرمسلم ہی تصویر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کچھ لوگوں کی رائے میں اگرلڑکی شناخت نہ ہوتواس کوغسل دے دیا جائے اورجس پانی میں غسل دی اجائے اسی پانی کوگھوڑے کے سامنے رکھ دیاجائےاگرگھوڑے نے پانی پی لیا تووہ مسلمان ہے اگرنہیں پیاتوغیرمسلم ہے.اس ساری بحث کے ساری بحث کے بعدیہ بات پختہ اوریقینی نہیں ہے جس سے سوفیصد پتہ لگایا جاسکے کہ لڑکی مسلم ہے یاغیرمسلم.



سوال:

اگر کسی انسان کا مردہ جسم ملتا ہے تو کیسے پتہ چلے گا کہ وہ مسلمان ہے یا غیر مسلم؟ کیاکوئی طریقہ ہے؟ (مرد اور عورت دونوں کے معاملہ میں بتادیجئے) میرے خیال سے تو ناممکن ہے؟


کچھ علامات ہیں جن کے ذریعہ پتہ چل سکتا ہے کہ مردہ انسان مسلمان ہے یا غیر مسلم۔ وہ یہ ہیں: ختہ، خضاب اور زیرناف بالوں کی صفائی، اگر ان میں سے کوئی علامت نہ ہو تو جگہ اور مکان کا اعتبار ہوگا یعنی اگر مردہ جسم مسلم علاقے میں ملے تو اس کو مسلمان سمجھا جائے: کما في الدر المختار والشامي: لو لم یدر أ مسلم أم کافر، ولا علاقة، فإن في دارنا غسل الخ قولہ (فإن في دارنا الخ) أفاد بذکر التفصیل في المکان بعد انتفاء العلاقة أن العلاقة مقدمة، وعند فقدھا یعتبر المکان في الصحیح لأنہ یحصل بہ غلبة الظن کما في النھر عن البدائع، وفیھا أن علامة المسلمین أربعة: الختان، والخضاب، ولبس السواد وحلق العانة اھ قلتُ: في زماننا لبس السواد لم یبق علامة للمسلمین․


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،

دارالعلوم دیوبند

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad