تازہ ترین

ہفتہ، 19 نومبر، 2022

جونپور :انسپکٹر کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری!

جونپور :انسپکٹر کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری!

 جونپور، منگرا بادشاہ پور ۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 19نومبر 2022) خصوصی جج (ایس سی ایس ٹی ایکٹ) کی عدالت نے پوانرا پولیس اسٹیشن میں تعینات انسپکٹر ناگیشور شکلا کو ایک دلت کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے اور اس کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے الزام میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔  پوانرا کے رہائشی ارجن گوتم نے عدالت میں شکایت درج کرائی تھی کہ پوانرا پولیس اسٹیشن میں تعینات انسپکٹر ناگیشور شکلا کسی بات پر ناراض ہو گئے۔  


الزام ہے کہ 23 ​​مئی 2021 کو جب شکایت کنندہ سب انسپکٹر سے کوئی معلومات لینے گیا تو اس نے اس کے ساتھ ذات پات پر مبنی الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے اس کے ساتھ بدسلوکی کی، اس کے باتھ پیر توڑنے کی دھمکی دی مزید اسے جعلی مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دی اور پھر اسی دن تقریباً ایک بجے دن میں انسپکٹر ناگیشور شکلا نے شکایت کنندہ سے رابطہ کیا اور گھر جا کر دوبارہ گالی گلوچ کی اور اسکی برادری کو لیکر برا بھلا کہا   جس پر عدالت نے شکایت درج کرنے کے ساتھ طلب کر لیا تھا۔  ضمانتی وارنٹ جاری ہونے کے باوجود انسپکٹر عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ 


 جمعہ کو، خصوصی جج (ایس سی/ایس ٹی ایکٹ) کی عدالت نے انسپکٹر کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر  داروغہ کو 14 جنوری کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad