تازہ ترین

جمعہ، 25 نومبر، 2022

جونپور۔پک اپ کی زد میں آنے سے بائیک سوار شدید طور پر زخمی۔موقع پر پہنچی پولیس!

جونپور۔پک اپ کی زد میں آنے سے بائیک سوار شدید طور پر زخمی۔موقع پر پہنچی پولیس!

جونپور ۔(یو این اے نیوز 25نومبر 2022)  کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے گورینی بازار میں جونپور جارہے بائیک سوار کے سامنے سے آنے والی پک اپ سے آمنے سامنے تصادم میں نوجوان بری طرح سے زخمی ہوگیا، وہاں پر موجود لوگوں نے زخمی بائیک سوار  نوجوان کو پرائیویٹ گاڑی سے علاج کےلئے اسپتال بھیج دیا ۔

،وہاں پر موجود لوگوں کے مطابق جونپور کی طرف سے آرہی پیک اپ کار کی رفتار تیز ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔تصادم ہونے کی وجہ سے پیک اپ بجلی کے کھمبے سے ٹکراتے ہوئے سڑکے کے کنار جا پلٹی ۔


پیک اپ میں پانچ سواروں کو بھی معمولی سی چوٹیں آئیں۔جبکہ بائیک سوار کی ایک ٹانگ کا 80 فیصد حصہ کٹ گیا  ۔موقع پر پہنچی پولیس نے پیک اپ  ڈرائیور کو اپنے ساتھ تھانے لے گئی ۔ بائیک سوار کا تعلق مانی کلاں سے ہے اور پیک اپ  ڈرائیور کا گھر  ملہنی بتایا جارہا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad