تازہ ترین

جمعہ، 18 نومبر، 2022

محمد عمر نے آعظم گڑھ اور سنجر پور کا نام کیا روشن

محمد عمر نے آعظم گڑھ اور سنجر پور کا نام کیا روشن

محمد عمر کو ایوارڈ سے نوازے گی الفلاح فاؤنڈیشن:معاذ سنجری 


صارم ایوبی کی رپورٹ

آعظم گڑھ،18 نومبر(نامہ نگار) آعظم گڑھ کے موضع سنجرپور باشندہ محمد عمر نے ضلع آعظم گڑھ کے ساتھ ساتھ اپنے گائوں سنجرپور کا نام روشن کیا ہے۔محمد عمر نے امسال مقابلہ جاتی مشکل ترین امتحان نیٹ پاس کرکے اپنی لگن،ہمت،جدوجہد اور ذہانت کا ثبوت پیش کیا۔لب و لہجے اور رہن سہن میں بالکل سادہ اور بہترین اخلاق کے مالک محمد عمر کی اس کامیابی پر والدین سمیت فیملی،دوست احباب میں خوشی کا ماحول ہے۔محمد عمر کے دوست انعام سنجری اورمعاذ سنجری نے انہیں ضلع اور اپنے گائوں کا فخر بتایا اور کہا کہ عمر ہم نوجوانوں بالخصوص نیٹ کی تیاری کر رہے طلباء کیلئے مشعل راہ ہیں۔


اس موقع پر مریضوں کو مفت خون عطیہ کرنے والی تنظیم الفلاح فائونڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) نے  محمد عمر کی اس کامیابی پر ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔تنظیم سے جڑے اور متعدد بار اپنے خون کا عطیہ کرنے والےنعمان سنجری نے محمد عمر کو ایوارڈ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عمر نے آعظم گڑھ کے ساتھ ساتھ ہمارے پورے گائوں کا نام روشن کیا ہے،ہم ان کے بہترین مستقبل کی دعا کرتے ہیں۔اس موقع پر انعام سنجری اورمعاذ سنجری نے محمد عمر کو اپنا آئیڈیل بتایا اور کہا کہ ہمیں عمر نے ایک سیکھ دی ہیکہ کیسے ناممکن کو ممکن بنایا جاتا ہے۔


اس موقع پرافروز سنجری،ریحان سنجری (ٹیچر)،فہیم سنجری (پردھان)،ریحان،سنجری،ڈاکٹر ذیشان،مسیح  الدین سنجری،حبیب سنجری،عبداللہ سنجری،صفدر سنجری،عرفان سنجری،محمد حذیفہ منجیرپٹی،محمد کاشف کھریواں،شائبہ سنجری،حذیفہ سنجری،مدبر سنجری،عبد اللہ کھنڈواڑی،باسط سنجری،ثمر سنجری،محمد اسامہ سنجری،تابش سنجری،ثاقب سنجری،غیاث الدین سنجری،فیضی سنجری،اشرف سنجری،توصیف سنجری سمیت ایک بڑی تعداد میں لوگوں نے محمد عمر کو مبارکبادپیش کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad