تازہ ترین

ہفتہ، 26 نومبر، 2022

مسجد نبویﷺ کے صحن میں خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

مسجد نبویﷺ کے صحن میں خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش


العربیہ ڈاٹ نیٹ کے شکریہ کے ساتھ یہ خبر پڑھیں- نادیہ الفواز

مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ کے صحن میں خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہو گئی۔

سعودی ہلال احمر اتھارٹی کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن علی الزہرانی نے بتایا کیا کہ رضاکار ٹیموں اور حرم ایمبولینس سنٹر نے ماں کی نازک حالت کے پیش نظر مسجد میں ہی بچے کی پیدائش کا کیس شروع کردیا۔


طبی ٹیموں کے پہنچنے پر معلوم ہوا تھا کہ مسجد نبویﷺ کے صحن میں جنین کے سکڑنے کا کیس ہے۔ معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ جنین کا سر باہر نکل آیا ہے اور ولادت کی حالت شروع ہو چکی تھی۔


فوری طور پر ٹیموں نے ایسے معاملات کے لیے پروٹوکول کے مطابق مداخلت کی اور زچگی کا عمل شروع کیا۔ ایک ہیلتھ پریکٹیشنر جو موقع پر موجود تھا، کا تعاون حاصل کیا گیا اور بچے کی پیدائش کامیابی سے مکمل ہو گئی۔


الزہرانی نے مزید بتایا کہ ماں اور نومولود کے چیک اپ کے بعد دونوں کو باب جبریل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا یہ معاملہ ان کیسز میں شامل تھا جن میں انتہائی طبی کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے کیسز کو کامیابی سے نمٹانے کیلئے خصوصی میڈیکل مہارت درکار ہوتی ہے۔ تربیتی کورسز میں اس طرح کے کیسز میں تمام ہنگامی اور خصوصی تربیتی طریقے بھی سکھائے جاتے ہیں۔


انہوں نے واضح کیا کہ ایسی صورتحال میں فوری طور پر ایمبولینس بلانے کی کال کی اہمیت مزید واضح ہوجاتی ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں 997 پر کال کرلی جائے، ’’ہیلپ می‘‘ ایپ ایمبولنس بلالی جائے یا "توکلنا" ایپ سے کال کردی جائے تو بہت سے وقت اور محنت کی بچت ہوسکتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad