تازہ ترین

ہفتہ، 19 نومبر، 2022

اعظم گڑھ :طوی رہائشی وقاص احمد کار حادثے میں جاں بحق ،تین کی حالت نازک!

اعظم گڑھ :طوی رہائشی وقاص احمد کار حادثے میں جاں بحق ،تین کی حالت نازک!

اعظم گڑھ ۔(یو این اے نیوز 19نومبر 2022)
اعظم گڑھ کے طوی گاؤں  رہائشی مولانا اعجاز صاحب کے نوجوان بھتیجے کی ایک  کار حادثے میں در ناک موت ہوگئی ہے۔کار میں سوار تین ساتھیوں کے ساتھ پھولپور حلقہ کے بلہیا پروا کے پاس سے گزر رہے سڑک حادثہ کا شکار ہوگئے۔


 نوجوان بھتیجے وقاص کی علاج کے دوران ہی  موت ہوگئی کار میں سوار دو نوجوانوں کو علاج کے لیے اسپتال لے جایاگیا جہاں انکی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔زخمی نوجوانوں میں سے ایک کا تعلق برولی گاؤں اور ایک کا نیاؤج گاؤں سے ہے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پولیس پہنچ گئی اور لاش کو اپنے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کرانے کی تیاری میں جٹ گئی۔

معلوم رہے کار سوار تینوں دوست شاہ گنج کی طرف جارہے تھے کار جیسے ہی  پھولپور حلقہ کے بلہیا پروا کے پاس پہنچی تو ایک درخت سے جاٹکرائی وہاں پر موجود لوگوں نے چینخ و پکار سنتے ہی مدد کےلئے پہنچے اور کسی طرح زخمی نوجوان کو اسپتال پہنچایا۔ در ناک موت کی خبر مرحوم کے  اہل خانہ کو ہلا کر رکھا دیا ہے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad