تازہ ترین

منگل، 22 نومبر، 2022

الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے زیرِ اہتمام مبارک پور میں شاندار پروگرام کا انعقاد

الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے زیرِ اہتمام مبارک پور میں شاندار پروگرام کا انعقاد

خون عطیہ صحت کیلئے مفید:ذاکر حسین

آعظم گڑھ،22 نومبر (نامہ نگار) 455 مریضوں (لگ بھگ ہزار ،ڈیڑھ ہزار یونٹس) کو مفت خون مہیا کرانے والی تنظیم الفلاح فائونڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے زیرِ اہتمام مبارک پور میں خون عطیہ بیداری اور تعلیمی بیداری کے عنوان سے شاندار پروگرام کا انعقاد ہوا۔پروگرام میں الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے بانی ذاکر حسین بطورِ مہمان خصوصی شریک ہوئے۔


پروگرام کے آغاز سے قبل مبارک پور الفلاح فاؤنڈیشن یونٹ کی جانب سے ذاکر حسین کا شاندار استقبال کیا گیا اور مبارک پور کے رسول پور کی گلیاں الفلاح فاؤنڈیشن زندآباد ۔


ذاکر حسین صاحب زندآباد کے نعروں سے گونج اٹھیں۔پروگرام کی صدارت کر رہے مولانا انظر قاسمی نے اپنے خطاب پر تعلیم اور رسول پور (مبارک پور ) کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔انہوں نے عوام سے خون عطیہ کے میدان میں آگے آنے کی بھی اپیل کی۔اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن  بانی ذاکر حسین نے اپنے خطاب میں تعلیم پر بات کرتے ہوئے قوم سے تعلیم کی طرف توجہ دینے کی اپیل کی اور پھر انہوں نے خون عطیہ پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خون عطیہ صحت کیلئے مفید ہے اورخون عطیہ سے کینسر اور ہارٹ فیل جیسی خطرناک بیماریوں سے حفاظت ہوتی ہے۔اس موقع پر ذاکر حسین نے عوام سے بلڈ ڈونیٹ کرنے کی اپیل دہرائی۔

پروگرام میں الفلاح فاؤنڈیشن کے یاسر نواز،آفتاب احمد،معاذ سنجری،کیف سنجری،محمد سیف،محمد مزمل،قاری والی،شاہ فہد،راشد لطیف ایڈوکیٹ،حارث جمیل،حسن مبارک،محمد صادق،قاری عاطف،محمد نواز،محمد سالک (نیٹ امتحان پاس) محمد،ایوب اور محمد  سمیت الفلاح فاؤنڈیشن مبارکپور یونٹ کے سیکڑوں افراد موجود تھے۔پروگرام کی نظامت کے فرائض احمد نواز نے انجام دئے۔اس موقع پر خون عطیہ کرنے والوں کی گلپوشی کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی گئ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad