تازہ ترین

ہفتہ، 3 دسمبر، 2022

کانپور میں یوپی پولیس کا بے رحم چہرہ سامنے آگیا، سبزی فروش عرفان کا سامان ریلوے ٹریک پر پھینکا، سامان لینے گیا نوجوان ٹرین کی زد میں آگیا، اس کی دونوں ٹانگیں کٹ گئیں۔

کانپور: کانپور میں یوپی پولس کا مبینہ مکروہ چہرہ اس وقت سامنے آیا جب سب انسپکٹر اور دو کانسٹیبلوں نے کانپور کے کلیان پور ریلوے کراسنگ کے قریب ریلوے ٹریک کے کنارے سبزی بیچنے والے ایک نوجوان کو سبزی بیچنے والی دکان  اٹھا کر ریلوے ٹریک پر پھینک دیا۔

لڑکا پولیس اہلکاروں کی طرف سے پھینکا گیا سامان لینے ریلوے ٹریک پر گیا تھا کہ سبزی فروش ٹرین کی زد میں آ گیا اور اس کی دونوں ٹانگیں کٹ گئیں۔ لڑکے کو تشویشناک حالت میں کانپور کے ایل ایل آر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق 17 سالہ عرفان ولد  سلیم احمد کلیان پور کا رہائشی سبزی فروش ہے۔

میڈیا رپورٹس میں متاثرہ لڑکے کے بھائی محمد سانو کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ عرفان جمعے کی شام معمول کے مطابق دوسرے دکانداروں کے ساتھ بیٹھا سبزی فروخت کر رہا تھا، اسی دوران اندرا نگر چوکی انچارج داروغہ شاداب خان اپنے ہمراہ دو سپاہیوں کے  وہاں پہنچ گیا اور دکانداروں کوسامان ہٹانے کو لیکر گالیاں دینے لگا۔

اس دوران عرفان نامی سبزی فروش سامان اٹھانے میں کچھ تاخیر کیا جس پر داروغہ صاحب  ناراض ہو گئے اور سامان سمیت ترازو اور بٹکھرے کو ریلوے ٹریک پر پھینک دیا۔ جب عرفان ریلوے ٹریک پر پڑا اپنا ترازو اور بٹکھرے لینے پہنچا تو لڑکا ٹریک پر آنے والی میمو ٹرین کی زد میں آگیا اور اس کی دونوں ٹانگیں کٹ گئیں۔

اس واقعے کے بعد داروغہ  اور کانسٹیبل کے ہاتھ پاؤں پھول گئے اور خون میں لت پت سبزی فروش عرفان کو فوری طور پر ایل ایل آر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق زخمی کی حالت بدستور تشویشناک  بنی ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں کلیان پور کے اے سی پی وکاس پانڈے کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ اگر پولیس اہلکاروں کی جانب سے غفلت پائی گئی تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب اس واقعے کے بعد سبزی فروشوں نے ہنگامہ کھڑا کر دیا اور پولیس اہلکاروں پر رشوت ستانی کا الزام لگایا۔ سبزی فروشوں اور دکانداروں کے مطابق یہاں کی پولیس بغیر پیسے لیے کسی کو یہاں کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad