تازہ ترین

ہفتہ، 3 دسمبر، 2022

اعظم گڑھ کے نوجوان کی جونپور سڑک حادثے میں درد ناک موت

اعظم گڑھ کے نوجوان کی جونپور سڑک حادثے میں درد ناک موت

جونپور۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 3دسمبر 2022) کھیتا سرائے تھانہ حلقہ کے لطیف پور گاؤں موڑ کے پاس ایک پک اپ  نےنوجوان کو اپنی زد میں لے لیا جس کی وجہ سے نوجوان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔  بتایا جاتا ہے کہ وپن کمار نامی نوجوان جس کی عمر 24 سال ہے، اعظم گڑھ ضلع کے دیدار گنج تھانہ کے قدنا پور  گاؤں کا رہائشی  ہے  جو کھیتا سرائے بازار  کسی کام سے آرہا تھا۔ 


جیسے ہی یہ نوجوان لطیف پور گاؤں کے موڑ کے  قریب پہنچا تو مخالف سمت سے آنے والی پک اپ نے  نوجوان کو روندتے ہوئے فرار ہوگئی جسکی وجہ سے نوجوان کی موقع ہی پر موت ہوگئی۔ موت کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔  واقعہ کے بعد سڑک پر افراتفری کا ماحول قائم ہوگیا.


 پورے معاملے کی اطلاع کھیتا سرائے  تھانہ کی پولیس کو دی گئی، موقع پر پہنچ کر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پی ایچ سی سوندھی بلاک  پہنچایا، جہاں پر  پنچ نامہ بناکر  لاش کو  پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔


اگر وہاں پر موجود لوگوں کی بات مانیں تو نوجوان پہلے بس سے ٹکرایا جس کے بعد وہ سڑک پر گرگیا وہیں پر تیز رفتار سے آرہی پک اپ نے سڑک پر پڑے نوجوان کو روندتے ہوئے گزر گئی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad