تازہ ترین

جمعہ، 2 دسمبر، 2022

شیراز ہند جونپور ہندومسلم اتحاد کا گہوارہ: سعیدہاشمی

شیراز ہند جونپور ہندومسلم اتحاد کا گہوارہ: سعیدہاشمی 

قاسمی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اعزازی و شعری نشست کا انعقاد
 

جونپور:-اجود قاسمی ۔(یو این اے نیوز 2دسمبر 2022)سماجی کارکن بانی و صدر ادب کلچر اینڈ ویلفیئر سوسائٹی اترپردیش کے اعزاز میں قاسمی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام  شہر کے محلہ شیخ محامد میں واقع انوار منزل شاعر انوار الحق انوار کی رہائش گاہ پر ایک پروقار اعزازی و شعری نشست کا انعقاد کیا گیا.جس کی سرپرستی شاعر انوار الحق انوار نے کی اور صدارت استاد شاعر اکرم جونپور نے فرمائی۔جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر سعید ہاشمی نے شرکت کیا۔

پروگرام کا آغاز شاعر مونس جونپوری نے نعت پاک سے کیا جس کے بعد کنوینر صحافی اجود قاسمی نے تمام مہمانوں کا گلپوشی کرکے اور طغری پیش کرکے مبارکباد پیش کی۔ اس کے بعد شہر کے مفتی محلہ میں منعقدہ آل یوپی طرحی نظم خوانی میں پہلا انعام حاصل کرنے والی انجمن فتح محمدیہ نے شاعر شجر جونپوری کا کلام سنا کر حاضرین کو مسحور کردیا۔ اس کے ساتھ ہی پروقار تقریب میں آئے شہر کے شعراء کرام نے یکے بعد دیگر شاندار کلام سناکر سامعین کو داد و تحسین پرمجبوکیا۔نشست کے پسندیدہ اشعارپیش خدمت ہیں۔

شہرتوں کی کبھی خواہش نہیں ہونے پاتی
ہم فقیروں سے نمائش نہیں ہونے پاتی
اکرم جونپوری

بات کرتے ہیں لالہ زاروں کی
پرورش کر رہے ہیں خاروں کی
انوار الحق انوار

آپ کاجو کی روٹیاں کھا کر
بھکمری پر بیان دیتے ہیں
مظہر آصف

جو صبح تلک چشمِ فلک روتی رہی ہے
کیا دامنِ گل پہ وہی شبنم تو نہیں ہے 
خلیل ابن اثر

دیئے ہیں جو تونے وہ ہیں زخم کیسے
ذرا زخم غم کی دوا بنکے دیکھو
شجر جونپوری

جاہل وقت خریدار قلم ہے کم ہے
کیا یہی فکر یہی رنج و الم ہے کم ہے
انصار جونپوری 

اس کے علاوہ مونس جونپوری،ضیا جونپوری، احمد حفیظ،امرت پرکاش،آر پی سونکر،شہرت جونپوری،مستعین جونپوری نے بھی اپنے خوبصورت کلام سے خوب داد وصول کی۔


مہمان خصوصی سعید ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شیراز ہند جونپور ایک تاریخی ضلع ہے جس کے بارے میں اکثر کتابوں میں پڑھتا اور لوگوں سے سنتا رہتا تھا لیکن آج مجھے خود اس شہر کو اور جونپور کی خوبصورتی دیکھنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ دراصل یہاں کی گنگاجمنی تہذیب کی دور دور تک مثال دی جاتی ہے _یہی نہیں یہ شہر ہندو مسلم اتحاد کا ہمیشہ سے علم بردار رہا ہے اور آج تمام شعراء کا کلام سن کر مجھے یقین ہو گیا ہے کہ یہ شہر تعلیم و ثقافت کا مرکز ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آج میں اس پلیٹ فارم سے اعلان کرتا ہوں کہ جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر جونپور میں ادب کلچر اینڈ ویلفیئر سوسائٹی اتر پردیش کے زیر اہتمام مجاہدین آزادی کی یاد میں ایک  کل ہند مشاعرہ اور کوی سمیلن کا انعقاد کیا جائے گا۔



پروگرام کی  نظامت مظہر آصف نے کی، آخر میں کنوینر اجود قاسمی نے تمام شعراء اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انوارالحق گڈو، ساجد علیم سبھاسد، کمال الدین انصاری، حفیظ شاہ، صدر مرکز سیرت کمیٹی، عزیز فریدی، عظمت خان، ابوالخیر، ڈاکٹر عرشی نواز، معراج احمد، ساجد انوار، ماجد انوار، اشفاق منصوری، کلیم احمد، اظہر شمیم، انصار ادریسی وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad