تازہ ترین

اتوار، 4 دسمبر، 2022

سردیوں میں شادی ہو تو جلد کی دیکھ بھال کیسے کریں؟


دلہن بننے والی لڑکیوں کے لیے کارآمد ٹپس ۔۔


آجکل شادیوں کا سیزن چل رہا ہے اور وہ لڑکیاں جن کی شادی ہونے والی وہ مختلف بیوٹیشنز کے مشورے اور روایتی ٹوٹکوں کا استعمال بھی خوب کر رہی ہیں۔

پاکستانی بیوٹیشن نے دلہن بننے والی لڑکیوں کے لئے زبردست بیوٹی ٹپس بتا دی ہیں جن کو استعمال کرنے سے دلہنوں کی جلد اور خوبصورتی کو چار چاند لگ جائیں گے۔


📌 ٹپس: 💫

 دلہنوں کو چاہیئے کہ وہ دن میں ایک مرتبہ آدھا چمچ ابٹن کو دودھ میں مکس کرکے چہرے اور جلد پر لگائیں اس سے زیادہ استعمال نہ کریں۔
اس سے جلد پر قدرتی بلیچنگ ہو جائے گی اور رنگت بھی نکھر جائے گی۔

• دلہن بننے سے قبل آخری تین ہفتے لازمی باقاعدگی سے فیشل کروائیں اس طرح جلد کے داغ دھبے اور جھائیاں بھی ختم ہو جائیں گی۔

• اگر کسی دلہن کو لیزر ٹریٹمنٹ کروانی ہے تو وہ کم از کم 15 یا 20 دن پہلے کروائے کیونکہ لیزر ٹریٹمنٹ کے بعد جلد کو نارمل ہونے میں کم از کم 15 دن کا وقت لگتا ہے۔

 رات کو سونے سے قبل چہرے کو سادے پانی سے دھو کر نائٹ کلینزر کا استعمال کریں اس سے کھلے مساموں کی صفائی بھی ہوتی ہے اور چہرہ بھی نکھر جاتا ہے۔

 بالوں میں روزانہ تیل لگائیں اور ہفتے میں دو مرتبہ لازمی اچھے شیمپو سے بال دھوئیں۔

• ہاتھوں کے ناخنوں کو لہسن کا پسیٹ لگا کر کچھ دیر چھوڑ دیں اس سے ناخنوں میں بھی خوبصورتی آ جاتی ہے۔

 پیروں کی روزانہ کلینزنگ کریں تاکہ جب آپ برائیڈل میک اپ کروائیں تو پاؤں بھی چہرے کی طرح چمکتے ہوئے نظر آئیں...

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad