تازہ ترین

ہفتہ، 3 دسمبر، 2022

شاہ گنج میں گولیوں کی تڑتڑاہٹ ،ایک جاں بحق،علاقہ مکین خوف وہراس میں مبتلا

شاہ گنج میں گولیوں کی تڑتڑاہٹ ،ایک جاں بحق،علاقہ مکین خوف وہراس میں مبتلا

 جونپور۔ اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 2دسمبر 2022)ضلع کے کوتوالی شاہ گنج حلقہ میں واقع میاں پور کے قریب آج بار پھر سے کئی راؤنڈ گولیاں چلیں جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا، جسے پولیس نے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا ہے۔  اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ،شاہ گنج پولیس بدمعاشوں کی تلاش میں جٹ گئی ہے


 موصولہ اطلاع کے مطابق کوتوالی حلقہ کے صبرحد گاؤں کے رہنے والے دو افراد ہری لال گوتم ولد چھوی رام اور ہاشم واحد عدالت سے مقدمہ دیکھ کر شام کو اپنے گھر جارہے تھے۔  میاں پور گاؤں کے قریب پہنچے ہی تھے کہ سفید کلر کی  اپاچھی موٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاش وہاں پہنچے اور گولیاں برسانا شروع کر دیں۔ بدمعاشوں کی گولی لگنے سے ہری لال نامی شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔  جبکہ ہاشم کی پیر میں  گولی لگنے کی وجہ سے حالت نازک بنی ہوئی ۔


 حادثےکی خبر وائرل ہوتے ہی کہرام مچ گیا، انسپکٹر انچارج شاہ گنج موقع پر پہنچ گئے، جنہوں نے زخمیوں کو فوری علاج کے لیے اسپتال پہنچایا، ساتھ ہی ہری لال کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
محمد ہاشم نے میڈیا سے زخمی حالت میں بات کرتے ہوئے کہا کی موضع صبرحد کے سابق پردھان محمد راشد پر الزام لگاتے ہوئے کہا کی راشد پردھان نے مجھے گولی مروادی ہے ،وجہ پوچھنے پر کہا راشد پردھان سے میرا دو تین مقدمہ،ہائی کورٹ اور دیوانی میں چل رہا ہے  اسکے علاوہ اور کئی لوگوں کا نام اس پورے معاملے میں ہاشم نے اجاگر کیا ہے ۔

  حادثے کی وجہ اور مجرم کے بارے میں تھانہ انچارج نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کی  ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم پولیس تفتیش کررہی ہے پولیس کا کہنا ہیکہ بہت جلد ملزمان پولیس کی گرفت میں ہونگے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad