تازہ ترین

جمعرات، 2 فروری، 2023

نئی نسل کی تربیت کے لیے مکاتب دینیہ کا قیام وقت تقاضہ ہے ۔مفتی ظفر احمد قاسمی

نئی نسل کی تربیت کے لیے مکاتب دینیہ کا قیام وقت تقاضہ ہے ۔مفتی ظفر احمد قاسمی

چونتیسویں اجلاس عام میں شرکت کے لئے لائحہ عمل تیار ،دینی تعلیمی بیداری مہم چلائی جاۓ گی
جمعیتہ علماءضلع فرخ آباد کے اراکین منتظمہ ومدعوئین خصوصی کا اہم اجلاس آج جامعہ ابوبکر صدیق شمس آباد فرخ آباد میں منعقد ہوا پرچم کشائی کے بعد قاری اسعد اقبال صاحب کی تلاوت قرآن سے اجلاس کا آغاز ہوا دہلی میں 10,11,12, فروری 2023ءکو ہونے والے جمعیتہ علماۓ ہند کے چونتیسویں اجلاس عام میں شرکت کے لئے لائحہ عمل طے کر کے ذمہ داریاں تقسیم کی گئیں ضلع اور اطراف سے بڑی تعداد میں لوگوں کی اجلاس عام میں شرکت ہوگی۔


 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر مفتی ظفر احمد قاسمی نے کہا جمعیتہ علماۓ ہند کے بنیادی کاموں میں مکاتب دینیہ کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے آج ہم نے یہ ذمہ داری ادا نہیں کی تو ہماری نسل نو بے دینی کا شکار ہوجاۓ گی اس لئے دینی تعلیمی بورڈ کے قیام کے ساتھ پورے ضلع میں مکاتب کا سلسلہ جاری کیا جائے گا اور اس سلسلے میں ملی مفاد کو سامنے رکھ کر اخلاص کے ساتھ مکاتب اور مساجدکا سروے کرکے صحیح صورت حال سے آگاہی کے بعد کام کا آغاز کیا جائے گا۔



 اس کام کے لئے بلاک شمس آباد میں مفتی محمد یاسین صاحب ،مفتی نور الحسن صاحب کو ذمہ دار بنایا گیا ہے جبکہ راجے پور بلاک کے لئے مفتی عبد اللہ صاحب ،قاری نصر الدین صاحب کو ذمہ دار طے کیا گیا اور شہر فرخ آباد میں قاری عبد اللہ جاوید ،مولانا محمد توفیق صاحب ،فتح گڑھ میں حافظ طیب ،محمد عمران ،حافظ عمران ،محمدآباد میں مولانا محمد صدیق کاشفی صاحب ،اور کمال گنج میں مولانا محمد عمران قاسمی ،ذوالفقار نقشبندی ،عمران شیخ اور قائم گنج میں حافظ عبد الخالق ،حافظ محمد وسیم صاحب کو ذمہ دار طے کیا گیا ہے ۔


یہ حضرات بہت جلد اپنی رپورٹ ضلع جمعیتہ کو پیش کریں گے اس کے علاوہ اصلاح معاشرہ مہم کے لئے غور وخوض کرکے کام کرنے کے لئے نظام بنایا گیا ،13،فروری سے 22فروری تک دینی تعلیمی بیداری مہم گھر گھر چلانے کا فیصلہ بھی ہوا مفتی ظفر احمد قاسمی نے کہا ہم  جمعیتہ علماۓ ہند سے تعلق رکھتے ہیں اور جمعیتہ علماۓ ہند نے اپنی سوسالہ تاریخ میں ہر موقع پر ملی وملکی رہنمائی کا فریضہ انجام دیا اور آج بھی جمعیتہ علماۓ ہند جملہ دینی وملی خدمات کو انجام دے رہی اور بلا تفریق مذہب وملت سماجی خدمات کو انجام دے رہی ہے۔


 ہم جمعیتہ سے وابستگی کو سعادت سمجھتے ہیں پروگرام میں نعت رسول قاری شہروز صاحب شمس آبادی نے پیش کی اور شرکاۓ اجلاس وعہدے داران نے متعینہ ایجنڈوں پر با مقصد غور وخوض کرکے کام کرنے کا لائحہ عمل طے کیا اس دوران بڑی تعداد میں علماء ،ائمہ،ذمہ داران مدارس ،موجود رہے۔


 ،بالخصوص،مولانا شکیل مظاہری ،مولانا ذوالفقار نقشبندی صاحب ،مولانا محمد عمران قاسمی صاحب ،مولانا صدیق کاشفی صاحب ،مفتی محمد نعیم قاسمی ،مفتی نور الحسن قاسمی شیخو ،مفتی یاسین جامعی صاحب ،مفتی عبد اللہ قاسمی صاحب ،مولانا توفیق صاحب ،مولانا محمد عقیل قاسمی صاحب ،مولانا حشمت اللہ قاسمی صاحب ،مولانا شعبان صاحب ،قاری عبد اللہ جاوید صاحب ،حافظ دانش صاحب ،حافظ سردار صاحب ،حاجی شاہد صاحب ،   عمران شیخ ،شبلی خان ،قاری محمد اسعد اقبال صاحب ،قاری نصر الدین صاحب ،حافظ محمد نجمی صاحب ،حافظ فرقان صاحب ،حافظ طیب صاحب ،حافظ فرمان صاحب ،حافظ اسامہ صاحب ، حافظ نہال صاحب ، صاحب ،انتظار خاں مفتی وسیم صاحب ،قاری شاہ نواز صاحب ،حافظ الیاس صاحب ،کامل خاں صاحب ،حافظ شاہ نور صاحب ،حافظ عاطف صاحب ،وغیرہ موجود رہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad