تازہ ترین

اتوار، 5 فروری، 2023

غریب نواز کی نسبت کی وجہ سے مین پوری پورے ملک میں مشہور ہے : سجادہ نشین ببلو میاں

غریب نواز کی نسبت کی وجہ سے مین پوری پورے ملک میں مشہور ہے : سجادہ نشین ببلو میاں

مین پوری۔حافظ محمد ذاکر (یو این اے نیوز 5فروری 2023)مین پوری ہر سال کی طرح اس سال بھی آگرہ روڈ پر واقع خانقاہ رشیدیہ میں پوری میں ١٣١ واں عرس خواجہ غریب نوازکا اپنی سابقہ شاندار روایات کے ساتھ منعقد ہوگیا،آگرہ روڈ پر واقع خانقاہ رشیدیہ میں اجمیر شریف  میں خواجہ معین الدین چشتی اجمیری غریب نواز کے عرس کے بعد مین پوری میں منایا جاتا ہے۔


اور اس مین پوری کے عرس کی خاصیت یہ ہے کہ سبھی مذاہب،ملت  سے تعلق رکھنے والے  لوگ بھی اپنی عقیدتوں کا اظہار کر نے کے لئے عرس میں شرکت کرتے ہیں،اس عرس میں زائرین کی تعداد ہزاروں سے بھی بڑھ جاتی ہے،  بڑی ہی شان وشوکت کے ساتھ عرس کی رسمیں ادا کی جاتی ہیں،۷۱/رجب المرجب  کو اس عرس کا آغاز ہوتا ہے اسی لحاظ 9 ,فروری 2023 کی صبح فجر کی نماز کے بعد قرآن  خوانی سے اس عرس  کا آغاز ہو گا۔


یہ اطلاع دیتے ہوئے سجادہ نشین ببلو میاں نے بتایا کہ بعد نمازِ عشاء 9 بجے سے جلسہ عیدمیلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا جائے گا  جسمیں طلباء دینی و اصلاحی مکالماات پیش کریں گے۔ اس  کے بعد طلباء کے اصلاحی پروگرام،ونعت خوانی کے بعد بیرونی علماء کرام کے نصیحت آمیز بیان ہو نگے،بعدہٗ صلاۃ سلام کے بعد دعاء کا خصوصی اہتمام ہوگا، غریب نواز  کے عرس کے  بعد مین پوری  ہی ایسا ضلع ہے  جہاں خواجہ غریب نواز کا عرس بڑے ہی  محبتوں اور عقیدتوں کے ساتھ  منایا جاتا ہے.


 ہر سال منائے  جانے والے اس عرس میں  ملک کے کونے کونے سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ  شرکت  وزیارت کرتے ہیں، ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی ہر ذات اور ہر مذہب کے لوگ غریب نواز کی  دلوں میں عقیدت رکھتے ہیں،اور. 9 فر وری 2023 بروز جمعرات  سے اس عرس کا آغاز ہوگا
  اور عرس 13 فروری23 اختتام ہوگا۔


 پانچ روز  چلنے والے اس عرس میں ہر روز ادبی و مذہبی پروگرام منعقد  کئے جائیں گے، خانقاہ کے سجادہ نشین عبد الرحمان چشتی عرف ببلو میاں  نے مزید بتایا کہ   غریب نواز کے نام سے مین پوری کا نام پورے ملک میں بڑے ہی ادب سے لیا جاتا ہے،یہ انہی خواجہ صاحب کی نسبت کا اثر ہے کہ قومی اتحاد کی مثال ضلع میں صدیوں سے قائم ہے،عرس کی
تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، خواجہ غریب نواز کی فاتحہ والے  روز  سے لنگر کا آغاز  کیا جاتا ہے۔


 اور یہ لنگر عرس کے  اختتام تک جاری رہتا ہے، خواجہ غریب نواز کے عرس میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے  سجادہ نشین عبد الرحمان عرف ببلو میاں نے کہا کہ عرس میں شرکت  فرماکر خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کے فیض سے مالا مال ہوں،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad