تازہ ترین

جمعرات، 25 مئی، 2023

مصر: الاخوان کے سربراہ البدیع، قائم مقام محمود عزت اور 6 رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی

مصر: الاخوان کے سربراہ البدیع، قائم مقام محمود عزت اور 6 رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی

دبئی ۔مصر میں ایک عدالت نے الاخوان المسلمون کے مرشد محمد البدیع، ان کے قائم مقام محمود عزت اور جماعت کے دیگر 6 رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی ہے۔ ان چھ رہنماؤں میں محمد البلتاجی، عمرو زکی، اسامہ یاسین، صفوت حجازی، عصام عبد الماجد اور محمد عبدالمقصود شامل ہیں۔

 الاخوان المسلمون کے ان رہنماؤں کو 2021 میں نصر شہر میں دوسری ایمرجنسی کے دوران ریاستی سلامتی کے جرم کے ارتکاب کے کیس میں سزا دی گئی ہے۔ اس کیس کو میڈیا میں مصر کے مفتی اعظم سے پھانسی پر قانون کی رائے لیے جانے کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے۔


یہ طے ہے کہ عدلیہ مفتی اعظم کا جواب موصول ہونے کے بعد آئندہ 20 ستمبر کو ہونے والے سیشن میں مدعا علیہان کے خلاف فیصلہ جاری کرے گی اور فیصلے کے بعد مدعا علیہان کو عدالت سے پہلے فیصلے کے خلاف دو ماہ کے اندر اپیل کرنے کا موقع مل جائے گا۔


مجرموں کو سزا سنانے کی وجوہات کا جائزہ لینے کے ساتھ دفاع کی درخواستوں کو سننے کے بعد عدالت سزاؤں کو برقرار رکھ سکتی، انہیں کم کرسکتی اور مکمل طور پر منسوخ بھی کر سکتی ہے۔


الاخوان کے ان رہنماؤں کو اس سے قبل دیگر مقدمات میں بھی سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔ الاخوان کے مرشد محمد بدیع کو 80 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ صفوت حجازی اور محمد البلتاجی کو رابع العدویہ دھرنے کے کیس میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ان پٹ کے ساتھ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad