تازہ ترین

جمعہ، 17 نومبر، 2023

شبلی کالج میں "شبلی ڈے" کی تیاریاں زوروں پر

شبلی کالج میں "شبلی ڈے" کی تیاریاں زوروں پر 
شبلی ڈے کی تیاریاں مکمل:ڈاکٹر اسفر علی 

آعظم گڑھ، یو این اے نیوز 17نومبر 2023)اتر پردیش کے ضلع آعظم گڑھ کا تاریخی تعلیمی ادارہ شبلی نیشنل کالج میں شبلی ڈے کی تیاریاں زوروں پر چل رہی ہیں۔کالج میں گزشتہ روز کروائے گئے مضامین کمپٹیشن،ڈیبیٹ کمپٹیشن،مہندی کمپٹیشن وغیرہ کے نتائج کا بھی اعلان ہوگا،اور طلباء کے درمیان انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔اس موقع پر کالج پرنسپل ڈاکٹر اسفر علی نے نامہ نگار سے بات چیت میں کہا کہ کالج میں شبلی ڈے بڑی دھوم دھام سے منایا جائے گا۔

اس موقع پر مختلف قسم کے پروگرام کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔پرنسپل موصوف نے کالج میں شبلی ڈے کے موقع پر معنقد ہونے والے پروگرام میں طلباء سے شرکت کی اپیل کی ہے۔


انہوں نے بچوں سے تعلیم کی طرف سنجیدگی سے توجہ دینے کی اپیل کی۔اس موقع پر شبلی کالج شعبہ اردو صدر پروفیسر محمد طاہر اور ڈاکٹر عقیل وغیرہ نے شبلی ڈے کے پروگرام کی کامیابی کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شبلی ڈگری کالج پرنسپل ڈاکٹر افسر علی نے  مزید بتایا کہ شبلی ڈے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad