دارالعلوم فیض محمدی کے ٹرانسپورٹنگ بیڑے میں نئی بس کی انٹری
لکشمی پور (یو این اے نیو 23 جولائی 2024)دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڑھ میں طلبہ کے آمد ورفت کے لئے آج ٹرانسپورٹنگ نظام مضبوط کرنے کے لئے ایک نئی بس کی انٹری ہوچکی ہے ، اس نئی بس کی آمد کے موقع پر ادارہ کے سربراہ اعلیٰ مولانا قاری محمد طیب قاسمی نے کہا کہ :
ہم قوم کے بچوں کے لئے تمام تر سہولیات وتعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لئے کمر بستہ ہیں ، ماہر فن اساتذہ کی تقرری اور نظامہائے تدریس میں مضبوطی لانے کے ساتھ قرب وجوار کے طلبہ کو دارالعلوم میں لانے کے لئے بڑی بس کا انتظام کردیا ہے ، یقینا اس سے ادارہ میں تعلیم کے لئے آنے والے طلباء وطالبات کو بڑی سہولت میسر ہوگی ۔
دارالعلوم کے پرنسپل مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے اس موقع پر کہا کہ ہم اپنی انتظامیہ بالخصوص ناظم اعلیٰ ڈاکٹر مولانا سعد رشید ندوی کے بے حد شکر گذار ہیں کہ بہتر سے بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرنے میں کبھی پیچھے نہیں رہتے ہیں ،
ان شاء اللہ کل مؤرخہ24/ جولائی سے یہ نئی بس اپنے مقامات پر آنا جانا شروع کردے گی ۔ پریس کو یہ اطلاع دارالعلوم کے میڈیا انچارج مفتی احسان الحق قاسمی نے دی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں