تازہ ترین

منگل، 30 جولائی، 2024

جونپور میں ایک بار پھر بدمعاشوں کے حوصلے بلند ،باپ کے بعد بیٹے کو ماری تین گولیاں

جونپور میں ایک بار پھر بدمعاشوں کے حوصلے بلند ،باپ کے بعد بیٹے کو ماری تین گولیاں 
 جونپور: (یو این اے نیوز 29جولائی 2024)منگل کی شام سرائے خواجہ تھانہ حلقہ کے موضع کیار  میں لب سڑک پر بدمعاشوں نے عبداللہ ولد اعجاز کو سر عام گولی مار کر قتل کر دیا ،قاتل موقع سے فرار ہو گئے۔ 
 اطلاع ملتے ہی سرائے خواجہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو قبضے میں لے کر قاتلوں کی تلاش میں چھاپا ماری کررہی ہے ۔


معلوم رہے کہ چند ماہ قبل بد معاشوں نے عبداللہ کے والد اعجاز احمد کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔


  منگل کے روز ظہر بعد کیار چوراہے پر کچھ سامان لیکر جارہا تھا کی اس کے پیچھے  لگے  بدمعاشوں نے عبداللہ پر کئی گولیاں چلائیں جس کی وجہ سے  وہ موقع ہی پر ہلاک ہوگیا ،فائرنگ کے چلتے اہل محلہ میں خوف وہراس پھیل گیا اور چوراہے پر لوگوں نے دکانیں بند کر دیں۔  پولیس جیسے ہی موقع پر پہنچی تو لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ 


 دونوں باپ بیٹے کے قتل کی وجہ سے اہل خانہ میں غم کا ماحول ہے اور پورے گاؤں میں سنناٹا پسرا ہوا ہے۔  تھانہ انچارج امیت سنگھ نے بتایا کہ عبداللہ کے قاتلوں کی شناخت کر لی گئی ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔  گاؤں میں سیکورٹی کے لیے پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad