تازہ ترین

بدھ، 15 جنوری، 2020

کیفی اعظمی کی یوم پیدائش پر گوگل نے کچھ اس طرح سے پیش کی خراج عقیدت!

ممبئی(15جنوری یو این اے نیوز 2020) اردو کے مشہور و معروف شاعر اور نغمہ نگار کو انکی 101 ویں سالگرہ کے موقع پر گوگل نے ڈوڈل بناکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ایک طرح سے گوگل نے انہیں بہترین تحفہ پیش کیا  ہے۔ واضح رہے کہ حال میں ان کی اہلیہ  شوکت کیفی کا بھی انتقال ہوا ہے ۔ کیفی اعظمی اتر پردیش کے اعظم گڑھ ضلع کے میجوا گاؤں  میں 14 جنوری 1919 کو پیدا ہوئے تھے۔ ان کا اصل نام سید اطہر حسین رضوی تھا لیکن قلمی نام کیفی اعظمی رکھ لیا اور انہیں اس نام سے کافی شہرت حاصل ہوئی تھی ۔

 کیفی کی شاعری عشق ومحبت پرمنحصر تھی اور اسکے ساتھ ساتھ انہوں نے فلمی دنیا میں نغمے لکھے اور اسکرپٹ بھی لکھی تھی ۔ انہوں نے گیارہ سال کی عمر میں پہلی بار شعر لکھے تھے۔ شاعرانہ مزاج رکھنے والے کیفی اعظمی  1942 میں مہاتما گاندھی کی بھارت چھوڑو تحریک سے کافی متاثر ہوئے ۔ کیفی اعظمی اور ان کی اہلیہ شوکت اعظمی ۔ کے عشق کی داستان بھی کافی مشہورہے۔ ایک بھری محفل میں انہوں نے کیفی کو بدتمیز کہہ دیا تھا اور پھر دونوں میں محبت ہوگئی اور پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ۔ در اصل کیفی علی حیدر آباد میں ایک مشاعرہ میں اپنی نظم اٹھ میری جان میرے ساتھ ہی چلنا تجھے سنارہے تھے۔ 

اس نظم کی پہلی سطر اٹھ شوکت اعظمی کو پسند نہیں آئی اور انہوں نے کہا کہ یہ کیسا شاعر ہے ، جسے تمیز سے بات تک کرنا نہیں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا کیفی اٹھ کی جگہ اٹھائیے نہی  کہہ سکتے تھے۔ شوکت نے یہ کہہ تو دیا کہ یہ کیسا شاعر ہے، جو ادب سے بھی ناواقف ہے۔ لیکن پوری نظم سن کر وہ چپ ہوگئیں۔ بعد میں وہ شوکت اعظمی بن گئیں حالانکہ پہلے انہیں اٹھ میری جان کہنے پر اعتراض تھا۔آپ کو بتادیں کی شبانہ اعظمی بھی کیفی اعظمی کی بیٹی ہیں،اور جاوید اختر داماد،کیفی اعظمی کے نام سے اعظم گڑھ سے دہلی کیفیات ایکسپریس بھی چلتی ہے۔ پھولپور اعظم گڑھ میں انہیں کے نام سے کیفی پارک بھی بناہوا ہے مگر اسوقت بدحالی کا شکار ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad